کرسٹا پائیک کے خوفناک جرم کے پیچھے اصل کہانی کیا تھی؟
بیوی نے باہر گھمانے نہ لے جانے پر شوہر سے طلاق مانگ لی
ایک ماہ کے شیر خوار کو کئی بار بیچ دیا گیا، والدین سمیت 7 افراد گرفتار
باپ کی لاش چار سال تک فریج میں کیوں رکھی؟ خاندان نے حیران کن وجہ بتادی
تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایرانی تجاویز پر امریکی جواب کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ ایران کبھی مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی صدر پزشکیان کا کہنا تھا کہ مسائل مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں لیکن امریکا کے دباؤ کے سامنے ہرگز نہیں جھکیں گے۔
پزشکیان نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی بات چیت سے انکار نہیں کیا ایران اپنے حقوق کا دفاع ہمیشہ وقار کے ساتھ کرتا رہے گا۔
اپنے بیان میں مسعودپزشکیان نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل ایران کو تباہ کرنا چاہتے تھے مسلح افواج اور عوام کی مزاحمت کے باعث ان کے اندازے غلط ثابت ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن پابندیوں اور دباؤ کے ذریعے ایران کو بحران کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے تاہم قومی یکجہتی کے ذریعے دشمن کے عزائم ناکام بنائے جا سکتے ہیں۔
ہم نے کبھی بات چیت سے انکار نہیں کیا، ایرانی صدر
صدر کا کہنا تھا کہ جنگ اور توانائی مسائل کے باوجود کاروباری شعبے کی مشکلات دور کرنے کی کوششیں جاری ہیں معاشی مشکلات پر قابو پانے کے لیے کاروباری افراد اور نجی شعبے کا کردار انتہائی ضروری ہے، حکومت ملک میں کاروبار، پیداوار کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرنے کے لیے کام کر رہی ہے معاشی بہتری اورعوام کی خوشحالی کے لیے ہر قابل عمل تجویز کا خیرمقدم کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت ہمسایہ ملکوں کے ساتھ زمینی راستوں سے تجارت اور اقتصادی روابط بڑھانے پر کام جاری ہے۔
