جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ میرے پاس جیل والوں کی رپورٹس پڑی ہوئی ہیں
انسداد دہشت گردی عدالت میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف بیرئیر ہٹانے کے کیس کی سماعت ہوئی، جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔
ڈاکٹر شیریں مزاری وکیل ایمل خان مندوخیل، زینب جنجوعہ و دیگر کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے، پراسیکیوٹر راجہ نوید عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
زینب جنجوعہ نے مؤقف اپنایا کہ عدالت حکم کے باوجود میری ملاقات نہیں کرائی ، کاپیز بھی ایمان اور ہادی کو نہیں دیں گئیں، میں دو گھنٹے جیل کے باہر انتظار کرتی رہی میری ملاقات عدالتی حکم کے باوجود نہیں کرائی گئی، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو عدالت پیش کیا جائے۔
جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ میرے پاس جیل والوں کی رپورٹس پڑی ہوئی ہیں، زینب جنجوعہ نے کہا کہ ویسے اڈیالہ سے قیدی آ رہے ہیں ان کو عدالت میں پیش کیوں نہیں کیا جا رہا۔
