اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام
چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو
ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا
نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح ان کی صدارت کے دوران اپنی کم ترین سطح تینتیس سے بڑھ کر پینتیس فیصد ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق رائٹرز اور اپسوس کے حالیہ سروے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح میں 2 فیصد کا معمولی اضافہ دیکھا گیا۔
اس اضافے کے بعد ان کی مقبولیت اپنی کم ترین سطح 33 فیصد سے بڑھ کر 35 فیصد ہو گئی ہے۔
مڈ ٹرم انتخابات کے تناظر میں 44 فیصد امریکیوں نے ڈیموکریٹس جبکہ 37 فیصد نے ریپبلکنز کو ووٹ دینے کی حمایت کی ہے۔
سروے میں شامل 63 فیصد امریکیوں نے صدر ٹرمپ کے منصوبے کی مخالفت کی ہے جس میں انہوں نے نومبر کے انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی فتح کی صورت میں ہر امریکی شہری کو 5,000 ڈالر دینے کا اعلان کیا تھا۔
مجوزہ 5,000 ڈالر انعام کے منصوبے کی مخالفت کرنے والوں میں 90 فیصد ڈیموکریٹس اور 40 فیصد ریپبلکنز شامل ہیں۔
