• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 11:33 صبح
  • پاکستان

دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟

ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا

سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری

میری بیوی بچے کہاں ہیں؟ ڈیڑھ سالہ ٹیٹو سنگھ کی کہانی کا اصل راز کیا ہے؟

تہران: پاسدارانِ انقلاب کے ایرانی کمانڈر ریئر ایڈمرل علی فدوی کا کہنا ہے کہ امریکی افواج ایران کی سرحدوں سے 1 ہزار کلو میٹر دور پیچھے ہٹ گئی ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران ایرانی کمانڈر علی فدوی کا کہنا تھا کہ امریکی فوج نے اپنی مرضی سے نہیں بلکہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاسدارانِ انقلاب کی زمینی فورس کی طاقت کے باعث اپنی پوزیشن پیچھے کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار خلیج، آبنائے ہرمز، بحیرہ عمان اور شمالی بحرِ ہند میں امریکی بحری جہاز موجود نہیں ہیں۔ امریکی جنگی جہاز پاسداران انقلاب کے مکمل نشانے پر ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز بدستور ایران کے کنٹرول میں ہے اور پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے امریکی نگرانی میں آبنائے کے جنوبی راستے سے گزرنے والے بحری جہازوں کو خبردار کیا ہے کہ انہیں کسی بھی وقت نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

علی فدوی نے بتایا کہ اس راستے سے روزانہ صرف 30 سے 40 لاکھ بیرل تیل منتقل ہو رہا ہے، جو جنگ سے قبل کی ترسیل کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر ہے۔

امریکی فوجی کارروائی کی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے ایرانی کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکا افغانستان اور عراق میں ناکام رہا اور ایک بار پھر اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایران کا میزائلوں کی رینج مزید بڑھانے کا اعلان

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے جولائی سے اب تک 125 تجارتی بحری جہازوں کا رخ تبدیل کیا ہے تاکہ ایرانی بندرگاہوں پر عائد بحری ناکہ بندی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے