• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 9:34 شام
  • پاکستان

ملزم نے جعلی بینک اسٹیٹمنٹس، ایف بی آر ٹیکس ریکارڈ اور دیگر دستاویزات امریکی سفارت خانے میں جمع کروائیں

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے امریکا کے اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے جعلی دستاویزات جمع کرانے والے امیدوار کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی سفارت خانے کی جانب سے موصول ہونے والی شکایت کے بعد یہ کارروائی کی گئی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے ویزا پراسیسنگ کے لیے لاہور میں واقع ایک ایجوکیشنل کنسلٹینسی کے ذریعے 2 لاکھ روپے ادا کیے تھے۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویزا درخواست کے لیے جعلی بینک اسٹیٹمنٹس، ایف بی آر ٹیکس ریکارڈ اور دیگر دستاویزات تیار کرکے امریکی سفارت خانے میں جمع کروائی گئیں، جو جانچ پڑتال کے دوران جعلی ثابت ہوئیں جس پر ملزم اور اس کے ایجنٹ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی اے نے کہا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا جبکہ کیس میں ملوث دیگر سہولت کاروں اور عناصر کے کردار کا بھی تعین کیا جا رہا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے