• ستمبر 12, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 12, 2026 2:45 شام
  • پاکستان

پولیس کے مطابق گرفتار مجرمان مختلف جرائم اور وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے

پولیس نے عدالتی مفروران، ٹارگٹڈ آفینڈرز (عادی مجرمان) اور اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ستمبر کے پہلے دس روز میں 190 عدالتی مفروران، عادی اور اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار مجرمان مختلف جرائم اور وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں اور مطلوب مجرمان کی گرفتاری یقینی بنائی جا رہی ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کے مطابق اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں مؤثر سرچ و کومبنگ آپریشنز اور نگرانی کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے