واٹس ایپ میں ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو کسی حد تک فیس بک کے برتھ ڈے ریمارئنڈز کی یاد دلاتا ہے۔
Wabetainfo کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ کے آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے بیٹا (beta) ورژن میں برتھ ڈے ریمائنڈر فیچر سامنے آیا ہے۔
یعنی اب دنیا کا مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارم آپ کو کسی رشتے دار یا دوست کی سالگرہ کی یاد دہانی کرائے گا۔
یہ فیچر صارفین کو مختلف کیلنڈر ایپس پر انحصار کرنے کی بجائے واٹس ایپ کے اندر ہی دوستوں اور گھر والوں کی سالگرہ کے دن کو ٹریک یا یاد رکھنے میں مدد فراہم کرے گا۔
اس فیچر کے ذریعے آپ فیس بک اور انسٹا گرام کی فوٹوز، ویڈیوز اور ریلز کو واٹس ایپ میں شیئر کرسکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق صارفین کو ان کے محفوظ کانٹیکٹس کی سالگرہ کے حوالے سے نوٹیفائی کیا جائے گا۔
اس سے صارفین کو براہ راست چیٹ اوپن کرکے سالگرہ کی مبارکباد دینے کا موقع ملے گا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ آئی او ایس ڈیوائسز میں اپ ڈیٹس کی جگہ نئی کانٹیکٹس ٹیب کو دی جا رہی ہے۔
اسی کانٹیکٹس ٹیب میں برتھ ریمائنڈرز فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔
اس نئے ٹول کے لیے صارفین کی جانب سے واٹس ایپ اکاؤنٹ تیار کرنے کے دوران فراہم کیے جانے والے ڈیٹا کو استعمال کیا جائے گا۔
آسان الفاظ میں برتھ ڈے ریمائنڈر فیچر اسی وقت کام کرسکے گا جب آپ کے کانٹیکٹس میں شامل افراد کی تاریخ پیدائش واٹس ایپ میں دستیاب ہوگی۔
یعنی اگر آپ کے دوستوں نے واٹس ایپ میں سالگرہ کی تفصیلات فراہم نہیں کیں تو برتھ ڈے ریمائنڈر دستیاب نہیں ہوگا۔
جب کسی دوست یا رشتے کی سالگرہ کا دن آئے گا تو واٹس ایپ کی جانب سے اس فرد کو کانٹیکٹ ٹیب میں کیک ایموجی اور برتھ ٹوڈے کے ساتھ نمایاں کیا جائے گا۔
اس طرح آپ فوری طور پر اس فرد کو سالگرہ کی مبارکباد کا میسج بھیج سکیں گے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ابھی اس فیچر پر کام کیا جا رہا ہے اور یہ بیٹا ورژن میں بھی تمام افراد کو دستیاب نہیں، تو ایسا ممکن ہے کہ اس فیچر کو جب باضابطہ طور پر متعارف کرایا جائے گا، تو اس میں مزید تبدیلیاں کی جائیں۔
یوٹیوب میں صارفین کیلئے متعدد نئے فیچرز متعارف
آئی فون میں آئی یا کیو آر کوڈ سمیت چند معروف ٹیکنالوجی مخفف کے اصل مطلب جانیں
ایک اوپن اے آئی ماڈل نے آسٹریلیا کے ایک حکومتی نظام کو ہیک کرلیا
میٹا کے نئے اسمارٹ گلاسز اور ورچوئل رئیلٹی گلاسز متعارف
اگلے سال کے آئی فونز 20 پرو کی لیکس کا سلسلہ ابھی سے شروع
میٹا نے فیس بک اور انسٹا گرام پوسٹس واٹس ایپ پر شیئر کرنا آسان بنا دیا
ایکس (ٹوئٹر) میں ایکس نمبر فیچر صارفین کیلئے متعارف
فون میں پانی جانے کی صورت میں اس کام کو سب سے پہلے کریں
اینڈرائیڈ فونز کی وہ خفیہ سیٹنگ جس سے آپ ڈیلیٹ میسجز پڑھ سکتے ہیں
دنیا کی کوئی حکومت اے آئی کے اثرات کیلئے تیار نہیں، بل گیٹس کا انتباہ
جی میل میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف
بغیر پائلٹ کے پرواز کرنے والے مسافر طیارے نے امریکا بھر کی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی
تازہ ترین
• 2 منٹ پہلے میر رضا کے اہلخانہ کی سینئر پولیس افسران کو طلب کرنے کی درخواست مسترد
میر رضا کے اہلخانہ کی سینئر پولیس افسران کو طلب کرنے کی درخواست مسترد
• 7 منٹ پہلے سندھ ہائیکورٹ میں ویڈیو ریکارڈنگ اور فوٹو گرافی پر پابندی عائد
سندھ ہائیکورٹ میں ویڈیو ریکارڈنگ اور فوٹو گرافی پر پابندی عائد
• 10 منٹ پہلے اب واٹس ایپ کی جانب سے آپ کو دوستوں کی برتھ ڈے کی یاد دہانی کرائی جائے گی
• 15 منٹ پہلے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے لانگ مارچ ختم کرنے کی خبروں کی تردید کردی
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے لانگ مارچ ختم کرنے کی خبروں کی تردید کردی
• 59 منٹ پہلے وہ ہائی وے اوور چینج جو دیکھنے والوں کو دنگ کر دیتا ہے
وہ ہائی وے اوور چینج جو دیکھنے والوں کو دنگ کر دیتا ہے
• 1 گھنٹے پہلے بحرالکاہل میں بننے والا طوفان، نولو کیٹیگری 1 کے سمندری طوفان میں تبدیل
بحرالکاہل میں بننے والا طوفان، نولو کیٹیگری 1 کے سمندری طوفان میں تبدیل
• 1 گھنٹے پہلے وزیراعظم کی پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات، ترقی کے مشترکہ مقاصد کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے پر سراہا
وزیراعظم کی پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات، ترقی کے مشترکہ مقاصد کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے پر سراہا
• 2 گھنٹے پہلے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے خوارج میں 70 فیصد دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے: سکیورٹی ذرائع
