• ستمبر 7, 2026
  • Last Update ستمبر 7, 2026 5:31 شام
  • Australia

پاکستان کے فاسٹ بولنگ کوچ ایشلے نوفکے نے کہا ہے کہ سیریز کے دوران کھلاڑیوں کا تبدیل ہونا حوصلہ افزا نہیں

انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان کے فاسٹ بولنگ کوچ ایشلے نوفکے نے کہا ہے کہ سیریز کے دوران کھلاڑیوں کا تبدیل ہونا حوصلہ افزا نہیں، تاہم ٹیم کی تمام توجہ کھیل پر مرکوز ہے۔

ایجبسٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایشلے نوفکے نے بتایا کہ انہیں پی سی بی کی جانب سے رات 3 بج کر 15 منٹ پر پیغام ملا کہ وہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایجبسٹن کی پچ پر اس وقت گھاس موجود ہے، تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ ٹیسٹ میچ کے دوران بھی پچ پر اسی طرح گھاس رکھی جائے گی۔ ٹیم کمبی نیشن کے حوالے سے بھی انہوں نے کہا کہ ٹاس سے قبل حتمی بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔

پاکستان بھیجے گئے کھلاڑیوں سے کرکٹ کے علاوہ کسی معاملے میں تحقیقات کے سوال پر ایشلے نوفکے نے کہا کہ انہیں اس بارے میں کوئی خاص معلومات نہیں اور انہیں یہ بات صحافی سے ہی معلوم ہوئی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایسا کچھ نہیں ہوگا جیسا سوال میں پوچھا گیا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے