• ستمبر 9, 2026
  • Last Update ستمبر 9, 2026 10:46 صبح
  • Australia

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 14 ستمبر کو سماعت کرے گا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرح باقی قیدیوں کو طبی سہولیات دینے کے معاملے پر وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 14 ستمبر کو سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس عامر فاروق بھی شامل ہوں گے جبکہ جسٹس علی باقر نجفی بھی تین رکنی بینچ کا حصہ ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کو طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق کیس 16 ستمبر کو سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے تین قیدیوں نے عمران خان جیسی طبی سہولیات کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے