• ستمبر 9, 2026
  • Last Update ستمبر 9, 2026 10:46 صبح
  • Australia

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ کے آغاز سے برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 25 فیصد اضافہ ہوچکا ہے

لندن: مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ اور خطے سے تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی ہے۔

رائٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل کے سودے 2.15 ڈالر یعنی 2.2 فیصد اضافے کے بعد 100.07 ڈالر فی بیرل ہوگئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 94.73 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

برینٹ کی قیمت نے 24 جولائی کے بعد پہلی مرتبہ 100 ڈالر کی سطح عبور کی ہے۔ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے عالمی مارکیٹ میں خطے سے تیل کی سپلائی کے حوالے سے خدشات میں اضافہ کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ کے آغاز سے برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 25 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان جاری چھ ماہ پرانے تنازع کے مستقل حل کے امکانات کم ہونے سے تیل کی قیمتوں پر مزید دباؤ بڑھ رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر جنگ مزید پھیلتی ہے یا خطے سے تیل کی ترسیل میں بڑی رکاوٹ پیدا ہوتی ہے تو عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت مزید بڑھ سکتی ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے