نوجوان پیسر کی کارکردگی نے پاکستانی ٹیم کے لیے امید کی نئی کرن پیدا کردی ہے، ناصر حسین
ٹیسٹ ڈیبیو پر پہلے ہی اوور میں انگلش کپتان جو روٹ کی وکٹ حاصل کرنے والے پاکستانی بولر رضا اللہ نے ایک ہی دن میں لاکھوں مداح بنالیے۔
انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے رضا اللہ کی بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو کافی عرصے سے اپنے بولنگ اٹیک میں کچھ مختلف چیز کی ضرورت تھی۔
ان کے مطابق رضا اللہ کے اسپیل میں رفتار اور جارحیت نمایاں تھی جس نے انگلینڈ کے عظیم بیٹر جو روٹ کو بھی دباؤ میں ڈال دیا۔
ناصر حسین کا کہنا تھا کہ رضا اللہ کی تیز گیند نے روٹ کو جلدی فیصلہ کرنے پر مجبور کیا اور بالآخر وہ آؤٹ ہوگئے۔
نوجوان پیسر کی کارکردگی نے پاکستانی ٹیم کے لیے امید کی نئی کرن پیدا کردی ہے۔
مائیک ایتھرٹن نے کہا کہ 21 سالہ نوجوان نے پاکستان کرکٹ کے پرانے دنوں کی یاد تازہ کردی۔
پاکستان ٹیم کے شدید ناقد بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے رضا اللہ کو وقار یونس سے مشابہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ 145 سے زائد رفتار کے ساتھ گیند سوئنگ بھی کر رہے ہیں۔
