اسلام آباد میں محبت کی یادگار، صوبیہ محل کی دلچسپ داستان
سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل
چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل
دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا
کراچی (10 ستمبر 2026): قومی ٹیسٹ کرکٹرز امام الحق اور محمد رضوان نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی آئی اے) کے سامنے پیش ہو گئے۔
اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اوپنر امام الحق اور وکٹ کیپر بیٹر وسابق کپتان محمد رضوان نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی آئی اے) کے طلب کرنے پر پیش ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ این سی سی آئی اے نے دونوں کرکٹرز کو تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا۔ محمد رضوان اور امام الحق آج این سی آئی اے لاہور میں پیش ہوئے اور تحریری طور پر جواب دینے کے لیے مہلت طلب کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ دونوں کرکٹر کے علاوہ ایک اور کھلاڑی کو بھی این سی آئی کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کھلاڑیوں کے موبائل سے حاصل معلومات کی تفتیش کرے گا، اس کے علاوہ دورہ انگلینڈ کے دوران ڈریسنگ روم لیکس سے متعلق تفتیش ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں کے فون ضبط کر کے این سی سی آئی اے کے حوالے کیے۔ اب تفتیش میں دونوں کرکٹرز سے ان کے فون ان لاک کروائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ دورہ انگلینڈ میں دو ٹیسٹ میچوں میں شکستوں کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بڑے فیصلے کرتے ہوئے امام الحق اور محمد رضوان سمیت سات کھلاڑیوں کو پاکستان طلب کر لیا تھا۔
وطن بلائے جانے اور ٹیم سے الگ کیے جانے والے 7 کھلاڑیوں میں محمد رضوان، امام الحق کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا، علی عثمان، عامر جمال، اویس ظفر اور خرم شہزاد شامل ہیں۔
دورہ انگلینڈ میں ڈسپلن کی خلاف ورزی، پی سی بی حرکت میں آ گیا
