• ستمبر 10, 2026
  • Last Update ستمبر 10, 2026 4:35 شام
  • پاکستان

کراچی: وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار نے میر رضا کیس سے متعلق بنائے گئے جوڈیشل کمیش میں پیش ہوکر غیر مشروط معافی مانگ لی۔

میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے بنائےگئے جوڈیشل کمیش کا اجلاس جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں ہوا جس دوران وزیرداخلہ سندھ کمیشن میں پیش ہوئے اور غیر مشروط معافی مانگ لی۔

جسٹس عمر سیال نے کہا کہ میر رضا کے اہلخانہ کا اعتماد بہت ہی کم ہے، ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے آگ پر پیڑول چھڑکنے کا کام کیا۔

• میر رضا کیس:کرائم سین سے پوسٹ مارٹم تک سنگین غلطیاں، اہم شواہد ضائع

• میر رضا کے بائنانس اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی ٹریڈنگ کا انکشاف

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کوئی بھی سوچے کہ سندھ حکومت تحقیقات نہیں چاہتی، ہم چاہتے ہیں شفاف کارروائی ہو اور لواحقین کو انصاف ملے۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن کا نتیجہ آنا ضروری ہے تاکہ حقائق سامنے آئیں، جو لوگ ملوث ہونگے اُنہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

میر رضا کے والد کے وکیل جبران ناصر نے میر رضا کے بزنس پارٹنر کو دوبارہ طلب کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ احمد کی جانب سے کمیشن پر الزامات لگائے گئے۔

اجلاس میں شہریوں کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کو میر رضا کے ڈیجیٹل اکاؤنٹس، ڈیجیٹل فٹ پرنٹس اور کلاؤڈ لاگ اِن سے متعلق معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

بعد ازاں کمیشن نے میر رضا کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر اسامہ، ڈاکٹرسمیہ، ایس ایچ او عدیل افضال اور ہیڈ محرر ذیشان کو طلب کرلیا۔

پاک سعودیہ دفاعی تعاون جاری ہے، دفاعی معاہدے پر عملدرآمد کیلئے وقت درکار ہوگا: ترجمان دفتر خارجہ

پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ

پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنیوالوں کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھ کر 20 لاکھ ہوگئی

قطر سے 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی لےکر جہازپورٹ قاسم پہنچ گیا

ایف بی آر کا تاجر برادری کو بڑا ریلیف، 83 ارب ریفنڈز، 43 ارب ری بیٹس ادائیگی کا اہم فیصلہ

وزیراعلیٰ بلوچستان نے سینئر افسران سے نوکریاں فروخت نہ کرنے کا حلف لے لیا

باقی چیزوں پر جی ایس ٹی 18 فیصد لیکن پیٹرولیم پر 30 فیصد لیوی ہے: مفتاح اسماعیل

بلوچستان کے اسکولوں کو ڈیسک مہیا کرنےکے اعلان پر 3 ماہ بعد بھی عملدرآمد نہ ہو سکا

بلوچستان: محکمہ صحت نے 26 لیڈی ڈاکٹرز کو ملازمت سے برطرف کردیا

پی ٹی آئی صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم کے حق میں نہیں ہوگی، شفیع جان

کراچی: بھیم پورا جماعت خانےکے قریب گٹر میں کام کے دوران دم گھٹنے سے 2 خاکروب چل بسے

تازہ ترین

• 6 منٹ پہلے میر رضا قتل کیس: ضیا لنجار نے جوڈیشل کمیشن میں پیش ہوکر غیر مشروط معافی مانگ لی

• 19 منٹ پہلے فیفا آسیان کپ کے ڈراز کا اعلان، پاکستان فٹبال ٹیم ڈویژن ون کے گروپ بی میں شامل

فیفا آسیان کپ کے ڈراز کا اعلان، پاکستان فٹبال ٹیم ڈویژن ون کے گروپ بی میں شامل

• 23 منٹ پہلے ایران نے امریکی پابندیوں سے بچنے کیلئے چین سے بارٹر تجارت شروع کردی

ایران نے امریکی پابندیوں سے بچنے کیلئے چین سے بارٹر تجارت شروع کردی

• 28 منٹ پہلے نئے ماڈلز کے ساتھ ایپل نے پرانے آئی فونز کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا

نئے ماڈلز کے ساتھ ایپل نے پرانے آئی فونز کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا

• 33 منٹ پہلے وزیرِ اعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دیدی

وزیرِ اعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دیدی

• 36 منٹ پہلے پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنیوالوں کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھ کر 20 لاکھ ہوگئی

• 1 گھنٹے پہلے پاک سعودیہ دفاعی تعاون جاری ہے، دفاعی معاہدے پر عملدرآمد کیلئے وقت درکار ہوگا: ترجمان دفتر خارجہ

• 2 گھنٹے پہلے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے