• ستمبر 10, 2026
  • Last Update ستمبر 10, 2026 3:58 شام
  • پاکستان

اسلام آباد میں محبت کی یادگار، صوبیہ محل کی دلچسپ داستان

سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل

چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

اسلام آباد (10 ستمبر 2026): فچ نے رواں برس پاکستانی روپے کی امریکی ڈالر کے مقابلے میں قدر میں کمی کی پیشگوئی واپس لے لی ہے۔

پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر ہے کہ معاشی تحقیقی ادارے فچ کی ذیلی تنظیم بی ایم آئی نے پاکستانی روپے کی رواں برس امریکی ڈالر کے مقابلے میں قدر میں کمی کی پیشگوئی کو واپس لے لیا ہے۔

معاشی ماہرین نے 2026 میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سابقہ اندازہ تبدیل کرتے ہوئے سال 2026 کے اختتام پر ڈالر 288 روپے تک پہنچنے کی پیشگوئی واپس لے لی ہے۔

نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2026 میں پاکستانی روپیہ 278 روپے فی ڈالر کے قریب مستحکم رہنے کا امکان ہے اور بلند شرح سود روپے کی قدر کو مستحکم رکھنے میں معاون ثابت ہوگی۔

اگست کے اختتام تک پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 17.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جب کہ پاکستان نے 3 ستمبر کو یورو بانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کیے۔

بی ایم آئی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں تک رسائی بہتر ہونے سے زرمبادلہ کے ذخائر مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

فچ نے پاکستان کی ریٹنگ ’بی‘ مستحکم آؤٹ لک کے ساتھ برقرار رکھ دی

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے