اسلام آباد میں محبت کی یادگار، صوبیہ محل کی دلچسپ داستان
سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل
چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل
دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا
کیف: روس کے ڈرون حملے کے خدشے کے باعث مولدووا کی فضائی حدود بند ہونے سے یوکرینی صدر زیلنسکی کا ناروے کے لیے روانہ ہونے والا طیارہ روک لیا گیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مولدووین حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ منگل کو زیلنسکی کے طیارے کو اس وقت فضائی سفر کی اجازت نہیں گئی جب تصدیق ہوگئی کہ ایک روس کا ڈرون مولدووا کی حدود میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ڈرون چیِشیناؤ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے تقریباً 160 کلومیٹر دور پھٹا جس کے باعث فضائی حدود میں عارضی پابندیاں عائد کی گئیں۔
رپورٹس کے مطابق فضائی حدود بند رہنے کے دوران 3 پروازوں کی روانگی اور 4 پروازوں کی آمد متاثر ہوئی، بعد ازاں پابندیاں ہٹائے جانے پر زیلنسکی کا طیارہ تاخیر سے ناروے کے لیے روانہ ہوا۔
مولدووین حکام نے بتایا کہ منگل کو 2 روسی ڈرون ملک کی فضائی حدود میں داخل ہوئے۔ ایک دارالحکومت کے شمال میں کھیت میں جاگرا جس سے آگ بھڑک اٹھی، جبکہ دوسرا ڈرون رومانیہ کی فضائی حدود میں گرا۔
فلپائن: سمندر میں سفر کرتی فیری میں خوفناک آتشزدگی سے 5 مسافر ہلاک، 87 لاپتا
رپورٹس کے مطابق مولدووا کی صدر مایا ساندو کی جانب سے ڈرونز کی دراندازی کو انسانی جانوں کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی گئی، انہوں نے یوکرین کے ساتھ سرحدی گزرگاہ پر روسی ڈرون حملے کی بھی مذمت کی۔
