• ستمبر 10, 2026
  • Last Update ستمبر 10, 2026 2:08 شام
  • پاکستان

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ حکام سے رابطہ کیا ہے اور ٹیم کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے

پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم اس وقت غیر متوقع طور پر توجہ کا مرکز بن گئی جب برطانوی شہر پورٹسماؤتھ میں اسے غلطی سے پناہ کے متلاشی افراد کا گروپ سمجھ لیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق تقریباً 40 غیر ملکی افراد کی ایک ٹیم میریئٹ ہوٹل پہنچی تو وہاں موجود بعض افراد نے اسے پناہ گزینوں کی آمد سمجھتے ہوئے احتجاج شروع کر دیا۔

صورتحال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب مظاہرین ہوٹل کے باہر جمع ہوگئے۔

ریفارم پارٹی کے کونسلر جارج میڈوک نے معاملہ سلجھانے کے لیے ہوٹل سے رابطہ کیا اور پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کوچ سے بات کی۔

بعد ازاں انہوں نے مظاہرین کو بتایا کہ یہ افراد پناہ گزین نہیں بلکہ کرکٹ ٹیم کے ارکان ہیں جس پر مظاہرین چند ہی منٹ میں منتشر ہوگئے۔

میڈوک نے واقعے کو انتہائی بدقسمت قرار دیا۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے واقعے کے بعد پاکستان کرکٹ حکام سے رابطہ کیا ہے اور ٹیم کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم نے 2 سے 5 ستمبر تک انگلینڈ انڈر 19 کے خلاف چار روزہ میچ کھیلا جس میں اسے 10 رنز سے شکست ہوئی جبکہ 9 ستمبر کے یوتھ ون ڈے میں پاکستان نے 177 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے