• ستمبر 10, 2026
  • Last Update ستمبر 10, 2026 12:20 شام
  • پاکستان

منظوری سے زرعی شعبے میں جدید بیج، زیادہ پیداوار اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابلے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا

پاکستان میں جینیاتی طور پر تبدیل شدہ (GM) مکئی کی کاشت اپنانے کی اصولی منظوری دے دی گئی، جسے زرعی جدت اور پیداوار بڑھانے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔

ایس آئی ایف سی اور گرین پاکستان انیشیٹو کے تعاون سے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اور بہتر بیجوں کے فروغ کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ جی ایم مکئی جدید ٹیکنالوجی سے تیار کردہ بیج ہے جو کیڑوں، بیماریوں اور موسمی اثرات کے خلاف مدافعت بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔

2 دہائیوں سے زائد عرصے کی کوششوں کے بعد ملٹی نیشنل بیج کمپنیوں کو جی ایم مکئی کی کاشت کے لیے اصولی منظوری حاصل ہوگی۔ اس حوالے سے منعقدہ کمیٹی اجلاس میں وزیر خزانہ کے ساتھ ایس آئی ایف سی کے گرین پاکستان انیشیٹو کے چیف ایگزیکٹو بھی شریک ہوئے۔

کابینہ کمیٹی نے پاکستان میں جینیاتی طور پر تبدیل شدہ جی ایم مکئی کی کاشت اپنانے کی اصولی منظوری دے دی۔

واضح رہے کہ عالمی ملٹی نیشنل کمپنیاں مونسانٹو، بائر، کارگل، سِنجینٹا اور کورٹِیوا 1980 کی دہائی سے پاکستان کی بیج صنعت میں سرگرم ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ملٹی نیشنل کمپنیاں ہائبرڈ بیجوں کے ذریعے زرعی جدت اور نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہیں۔ جی ایم مکئی کی منظوری سے زرعی شعبے میں جدید بیج، زیادہ پیداوار اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابلے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے