• ستمبر 10, 2026
  • Last Update ستمبر 10, 2026 1:28 شام
  • پاکستان

آتشزدگی کے دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ریسکیو 1122

محمد علی سوسائٹی میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے گھر میں آتشزدگی کے دوران گھریلو سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے صبح شارع فیصل کے قریب محمد علی سوسائٹی میں ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیھکتے شدت اختیار کرلی۔

سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر اینڈ ریسکیو موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کر دی گئی۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے کچھ دیر میں ہی آگ پر قابو پا لیا تاہم اس دوران گھر میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا، آتشزدگی کے دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق متاثرہ گھر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفیٰ شاہ کا ہے اور آگ گھر کے اسٹور روم میں لگی تھی جس کے باعث اسٹور روم سے متصل واش روم بھی متاثرہوا۔

ترجمان کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں ہو سکا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے