• ستمبر 10, 2026
  • Last Update ستمبر 10, 2026 7:54 صبح
  • پاکستان

ملزم اشفاق نے بچوں کو بہانے سے گھر سے باہر بھیج دیا

شاد باغ میں پولیس نے گھر میں موجود اکیلی خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں اس کے قریبی رشتے دار کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق خاوند کی غیر موجودگی میں ملزم اشفاق نے بچوں کو بہانے سے گھر سے باہر بھیج دیا اور گھر میں اکیلی خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر شاد باغ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو نے ملزم کی بروقت گرفتاری پر ایس ایچ او شاد باغ محمد ذکاء اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد یا جنسی استحصال میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے