• ستمبر 10, 2026
  • Last Update ستمبر 10, 2026 8:29 صبح
  • پاکستان

اسلام آباد میں محبت کی یادگار، صوبیہ محل کی دلچسپ داستان

سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل

چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

واشنگٹن: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیران نے انھیں خبردار کیا ہے کہ ایران جنگ اُن کی مدتِ صدارت کے اختتام تک جاری رہ سکتا ہے۔

بدھ کے روز امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا کہ وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ مشیران، جن میں نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیرِ خارجہ مارکو روبیو شامل ہیں، نے نجی طور پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ تنازع ان کی صدارت کی باقی مدت تک جاری رہ سکتا ہے۔

جرنل کے مطابق، مشیران نے اوول آفس اور سچویشن روم میں ہونے والی نجی ملاقاتوں کے دوران ٹرمپ سے کہا کہ تہران امریکی دباؤ کے خلاف مزاحمت جاری رکھ سکتا ہے، جس کے نتیجے میں جنگ جنوری 2029 میں ہونے والے یومِ حلف برداری سے بھی آگے تک طول پکڑ سکتی ہے۔

ٹرمپ نے اپنے قریبی معاونین کو تحفے میں کتنی رقم دی؟ راز کھل گیا

واضح رہے کہ یہ خدشہ جنگ کے بارے میں ٹرمپ کے اپنے عوامی بیانات سے متصادم ہے، صدر نے بدھ کے روز کہا تھا کہ انھیں توقع ہے کہ نومبر میں ہونے والے امریکا کے مڈ ٹرم الیکشن کے ’’فوراً بعد‘‘ جنگ ختم ہو جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران ووٹنگ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن وہ زیادہ دیر تک مزاحمت جاری رکھنے کے قابل نہیں ہوگا۔

طویل جنگ سے امریکی فوجی وسائل اور عالمی تیل کی منڈیوں پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے، جب کہ امریکی صدر کو توقع ہے کہ ایران مزید مقابلہ نہیں کر سکتا اس لیے جنگ جلد ختم ہو جائے گی۔ ٹرمپ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ سفارتی مذاکرات اب بھی ممکن ہیں، تاہم انھوں نے کہا کہ یہ ان کی ترجیح نہیں ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے