حالت بگڑنے پر اہل خانہ نے دونوں کو نجی اسپتال منتقل کردیا تھا
شہر قائد کے علاقے بھیم پورا میں گٹر کی صفائی کے دوران بے ہوش ہونے والے 2 خاکروب دوران علاج دم توڑ گئے۔
دونوں خاکروب بدھ کی دوپہر گٹر میں کام کے دوران اچانک بے ہوش ہوگئے تھے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
حالت بگڑنے پر اہل خانہ نے دونوں کو نجی اسپتال منتقل کردیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔
جاں بحق خاکروبوں کی شناخت 30 سالہ ونیش اور 30 سالہ اومیش کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کی لاشیں نجی اسپتال سے چھیپا سردخانے منتقل کردی گئیں۔
ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
