برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے بارے میں دوٹوک انداز اختیار کرکے امریکا پلٹ جوڑے کے سارے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔
بادشاہ چارلس کی جانب سے سینیئر شاہی نمائندوں، حکومت اور فوجی افسروں کو غیرمعمولی طور پر خط جاری کیا گیا ہے جس میں ہیری اورمیگھن کی اصل حیثیت کی یاد دہانی کرادی گئی ہے۔
100 سے زائد ان شخصیات کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ہیری اور میگھن کو نجی شہری سمجھیں اور ان سے اسی طرح برتاؤ کیا جائے۔
متن کے مطابق ڈیوک اور ڈچز آف سسکس کے موجودہ اسٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ عالی جاہ جیسےان کے تعظیمی کلمات معطل ہیں اور استعمال میں نہیں۔ان کےخیراتی کام ذاتی حیثیت میں ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ہیری اور میگھن بڑے ارمانوں کے ساتھ امریکا سے اچانک برطانیہ واپس لوٹے ہیں۔وہ عوامی سطح پر ایسی تقریبات میں شرکت کے خواہش مند ہیں جہاں میڈیا بھی مدعو ہو۔
ہیری یہ بھی چاہتے ہیں کہ انہیں پُرکشش کمرشل مواقع ملیں اور محدود سرکاری فرائض بھی انجام دیں۔
اس ماڈل کو برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ جو شہزادہ ہیری کی دادی تھیں،انہوں نے 2020ہی میں مستردکردیا تھا جس پر ہیری اور میگھن نہ صرف شاہی زندگی بلکہ برطانیہ چھوڑ کر امریکا منتقل ہوگئے۔
امریکا میں میڈیا انٹرویو کےدوران شہزادہ ہیری نےشاہی گھرانے پر کھلے عام تنقید شروع کردی تھی۔یہاں تک کہہ دیا تھا کہ وہ برطانیہ میں محفوظ نہیں۔
اب اہم شخصیات کو خط میں بادشاہ چارلس نے یہ واضح کردیا ہے کہ وہ اپنی والدہ کی جانب سے پوتے ہیری اور اس کی اہلیہ میگھن پرعائد پابندیوں پر پوری طرح عمل چاہتے ہیں۔
یعنی بادشاہ کی جانب سے یہ واضح کردیا گیا ہےکہ ہیری اور میگھن کی عوامی سطح پر کسی تقریب میں شرکت کو شاہی گھرانے کے فرد کی شرکت کے طور پر نہ سمجھا جائے اور نہ ہی اس جوڑے پر عوامی رقم خرچ کی جائے۔
بادشاہ کی جانب سے پیر کو یہ خط ایسے وقت بھی جاری کیا گیا ہے جب پیر ہی کو شہزادہ ہیری نے عوامی سطح پر پہلی تقریب میں شرکت کی تھی۔لندن کے ٹاور بریج اسٹوڈیو میں انہیں مسکراتے ہوئے اور ایک میورل پرسائن کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
پیر ہی کو میگھن نے اپنے پالتو کتے کے ساتھ تصویر بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کی تھی۔برطانیہ لوٹنے کے بعد ہیری اور میگھن کی یہ پہلی تصاویر میڈیا پرآئی تھیں۔
بادشاہ چارلس اور ولی عہد شہزادہ ولیم کو اعتماد میں لیے بغیر شہزادہ ہیری کی اپنی امریکن بیوی کےساتھ امریکا سے اچانک برطانیہ واپسی کو مختلف حلقے معنی خیز انداز میں دیکھ رہے ہیں اور ان کے ارادوں پر سوالیہ نشان کھڑے کیے جارہے ہیں۔
شاہی گھرانے سے شدید اختلافات کی خبریں منظرعام پرآنے کے بعد شہزادہ ہیری اپنی بیوی میگھن مارکل کےساتھ 6 برس پہلے برطانیہ سے امریکا منتقل ہوگئے تھے۔
شاہ چارلس نے خط میں واضح کیا کہ ہیری اورمیگھن کےخیراتی کام ذاتی حیثیت میں ہیں
عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے پچھلے 20 برسوں میں پہلی مرتبہ سلامتی کونسل سے ایران کی شکایت لگا دی
شمالی کوریا نے یورینیئم افزودگی میں اضافےکیلئے نئی تنصیب تعمیرکرلی، عالمی جوہری توانائی ایجنسی
’اپنے اتحادی حوثیوں کو لگام دو‘، پاکستان کا سعودی عرب کیجانب سے ایران کو پیغام: خبر ایجنسی
نیٹو روس کے ساتھ طویل جنگی محاذ آرائی کی تیاری کر رہا ہے، روسی وزارت خارجہ
امریکی حکام کا مشرق وسطیٰ میں فوجی موجودگی میں کمی اور تنصیبات زیرِ زمین منتقل کرنے پر غور: رپورٹ
القاعدہ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کیلئے بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کو مدد فراہم کررہی ہے، اقوام متحدہ
نیتن یاہو مزید 1 منٹ بھی اسرائیلی وزیراعظم رہنے کے اہل نہیں، اپوزیشن رہنماؤں کا مستعفی ہونیکا مطالبہ
حوثیوں کے حملوں کا جواب، سعودی جنگی طیاروں کے یمن کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے
دہلی کے سابق چیف سیکرٹری راکیش مہتا نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی
برطانیہ کے ائیر ٹریفک سروسز کے فلائٹ پروسیسنگ اور ریڈار سسٹم میں خرابی دور، سسٹم بحال کردیا گیا
برطانوی پابندیوں کے جواب میں اسرائیل کا مقبوضہ بیت المقدس میں برطانوی قونصل خانہ بند کرنے کا اعلان
سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے عالمی رہنما کی تنخواہ میں مزید 10 لاکھ ڈالر سے زائد کا اضافہ
تازہ ترین
• 21 منٹ پہلے برطانوی بادشاہ چارلس نے شہزادہ ہیری کے ارمان کیسے ٹھنڈے کیے؟
• 1 گھنٹے پہلے سپریم کورٹ میں خاتون کو وراثتی جائیداد کے کیس میں نصف صدی بعد ریلیف مل گیا
سپریم کورٹ میں خاتون کو وراثتی جائیداد کے کیس میں نصف صدی بعد ریلیف مل گیا
• 2 گھنٹے پہلے عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے پچھلے 20 برسوں میں پہلی مرتبہ سلامتی کونسل سے ایران کی شکایت لگا دی
• 3 گھنٹے پہلے شمالی کوریا نے یورینیئم افزودگی میں اضافےکیلئے نئی تنصیب تعمیرکرلی، عالمی جوہری توانائی ایجنسی
• 3 گھنٹے پہلے ’اپنے اتحادی حوثیوں کو لگام دو‘، پاکستان کا سعودی عرب کیجانب سے ایران کو پیغام: خبر ایجنسی
• 3 گھنٹے پہلے امریکا میں مڈٹرم الیکشن کے بعد ایران سے جنگ فوری ختم ہوجائےگی: ٹرمپ کا دعویٰ
امریکا میں مڈٹرم الیکشن کے بعد ایران سے جنگ فوری ختم ہوجائےگی: ٹرمپ کا دعویٰ
• 3 گھنٹے پہلے ایجبسٹن ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 133 رنز بناکر آؤٹ، انگلینڈ کے 4 وکٹ پر 156 رنز
ایجبسٹن ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 133 رنز بناکر آؤٹ، انگلینڈ کے 4 وکٹ پر 156 رنز
• 4 گھنٹے پہلے نیٹو روس کے ساتھ طویل جنگی محاذ آرائی کی تیاری کر رہا ہے، روسی وزارت خارجہ
