• ستمبر 9, 2026
  • Last Update ستمبر 9, 2026 4:21 شام
  • Australia

ویسے تو اکثر افراد کا ماننا ہے کہ اچھی صحت کے لیے روزانہ 10 ہزار قدم چلنا چاہیے۔

مگر اب محققین نے دریافت کیا ہے کہ اچھی صحت کے لیے ضروری نہیں کہ روزانہ 10 ہزار قدم چلا جائے بلکہ مختصر وقت تک تیز رفتاری سے چہل قدمی کرنے سے بھی صحت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن میں شائع تحقیق میں لگ بھگ 65 ہزار افراد کو شامل کیا گیا جن کی اوسط عمر 61 سال تھی۔

ان افراد کو 7 دن تک ایکٹیویٹی ٹریکرز پہنا کر رکھے گئے تاکہ دیکھا جاسکے کہ چہل قدمی سے کسی بھی وجہ سے موت کے خطرے پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

بہت زیادہ گرم چائے اور کافی پینے سے غذائی نالی کے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ 3 گنا بڑھ جاتا ہے۔

اس سے ہٹ کر بھی 70 ہزار کے قریب ایسے افراد شامل کیے گئے جن میں امراض قلب سے موت کا خطرہ موجود تھا اور ان کو ایکٹیویٹی ٹریکرز پہنا کر رکھے گئے تھے۔

تحقیق کے آغاز میں لوگوں کے قدموں کی تعداد کو مدنظر رکھ کر 4 گروپ بنائے گئے۔

ایک گروپ 0 سے 5 ہزار قدم چلنے والوں کا تھا، دوسرا 5 سے ساڑھے 7 ہزار، تیسرا ساڑھے 7 سے 10 ہزار جبکہ چوتھا 10 ہزار سے زائد قدم چلنے والوں کا تھا۔

اس کے بعد 8 برسوں تک ان افراد کی مانٹرینگ کی گئی جس دوران 1679 افراد مختلف وجوہات کے باعث ہلاک ہوئے جبکہ 502 امراض قلب کا شکار ہوکر چل بسے۔

تمباکو نوشی کی عادت آپ کو تنہائی کا شکار بناسکتی ہے۔

نتائج سے ثابت ہوا کہ اگر کوئی فرد تیز رفتار سے روزانہ 5 ہزار سے بھی کم قدم چلتا ہے تو بھی کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہو جاتا ہے۔

اسی طرح 5 سے ساڑھے 7 ہزار قدم سست روی سے چلنے سے بھی موت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ تیز رفتاری سے کم وقت تک چلنا بھی صحت کو اتنا ہی فائدہ ہوتا ہے جتنا سست روی سے زیادہ وقت تک چہل قدمی کرنے سے ہوتا ہے۔

اس پیشرفت سے عندیہ ملتا ہے کہ ہمارا معدہ دماغی افعال کے حوالے بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روزانہ کم از کم 30 منٹ تک تیز رفتاری سے چلنے سے کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ اتنا ہی کم ہوتا ہے جتنا روزانہ ساڑھے 7 ہزار قدم چلنے سے ہوتا ہے۔

تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ ساڑھے 7 سے 10 ہزار قدم روزانہ چلنے سے قبل از وقت موت کا خطرہ سب سے زیادہ کم ہوتا ہے، چاہے رفتار جتنی بھی ہو۔

بہت زیادہ گرم چائے پینا پسند کرتے ہیں؟ تو آپ کو یہ جان لینا چاہیے

بنگلادیش کو دنیا کی سب سے بڑی خسرہ وبا کا سامنا

2050 تک کینسر کے نئے کیسز کی تعداد میں 67 فیصد اضافے کا امکان ہے، رپورٹ

تمباکو نوشی سے صحت پر مرتب ہونے والے حیرت انگیز اثر کا انکشاف

وہ عام پھل جسے کھانا عادت بناکر بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچنا ممکن ہے

دماغ اور معدے کے درمیان موجود اہم تعلق دریافت

وہ عمر جب مردوں اور خواتین میں بڑھاپے کی جانب سفر شروع ہو جاتا ہے

این آئی سی وی ڈی کراچی میں بلوچستان کے 12 سالہ بچے کے دل میں پیوست گولی کامیابی سے نکال کر جان بچالی گئی

کراچی میں فائر سیفٹی آڈٹ میں قومی ادارہ صحت اطفال کی 3 منزلیں انتہائی خطرناک قرار

بلڈ شوگر جیسے دائمی مرض سے بچانے میں مددگار آسان ترین طریقہ

بیشتر افراد کی وہ عام عادت جو کینسر جیسے مرض سے موت کا خطرہ بڑھا دیتی ہے

کھانے کے دوران یا بعد میں پانی پینے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

تازہ ترین

• 6 منٹ پہلے روزانہ کتنے قدم چلنے سے قبل از وقت موت کا خطرہ کم ہوتا ہے؟

• 25 منٹ پہلے امریکی حکام کا مشرق وسطیٰ میں فوجی موجودگی میں کمی اور تنصیبات زیرِ زمین منتقل کرنے پر غور: رپورٹ

امریکی حکام کا مشرق وسطیٰ میں فوجی موجودگی میں کمی اور تنصیبات زیرِ زمین منتقل کرنے پر غور: رپورٹ

• 1 گھنٹے پہلے تیسرا ٹیسٹ: پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں 133 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی

تیسرا ٹیسٹ: پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں 133 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی

• 1 گھنٹے پہلے 10 فیصد امکان ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی ایک دہائی میں انسانوں کا خاتمہ کر دے گی، ایک محقق کا دعویٰ

10 فیصد امکان ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی ایک دہائی میں انسانوں کا خاتمہ کر دے گی، ایک محقق کا دعویٰ

• 2 گھنٹے پہلے سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان آپس میں الجھ پڑے، نوک جھونک اور تلخ کلامی

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان آپس میں الجھ پڑے، نوک جھونک اور تلخ کلامی

• 2 گھنٹے پہلے مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بم گرادیا گیا، بجلی مزید مہنگی ہوگئی

مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بم گرادیا گیا، بجلی مزید مہنگی ہوگئی

• 2 گھنٹے پہلے 105 سالہ خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا

105 سالہ خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا

• 2 گھنٹے پہلے القاعدہ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کیلئے بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کو مدد فراہم کررہی ہے، اقوام متحدہ

القاعدہ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کیلئے بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کو مدد فراہم کررہی ہے، اقوام متحدہ

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے