متوفیہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لیجائی گئی
لیمارکیٹ کے قریب گھر میں پانی کی موٹر چلاتے ہوئے پہیئے میں عبایا اور دوپٹہ پھنس جانے کے باعث خاتون جاں بحق ہوگئی ، متوفیہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لیجائی گئی۔
اس حوالے سے ایس ایچ او نیپئر عارف تنولی نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 30 سالہ عمرانہ زوجہ نسیم کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے تین منزلہ عمارت میں گراؤنڈ فلور پر سیڑھیوں کے نیچے پانی کا سیکشن پمپ لگا ہوا تھا جسے عبایا پہنی خاتون نے چلایا تو اس میں لگے ہوئے پہیئے میں ان کا عبایا اور دوپٹہ پھنس گیا کے باعث وہ جاں بحق ہوگئی۔
انھوں نے بتایا کہ جس وقت واقعہ پیش آیا وہاں پر کوئی موجود نہیں تھا جو خاتون کی مدد کو آتا جبکہ واقعے کے دوران خاتون گھبراہٹ اور خوف کا بھی شکار ہوئی تھی تاہم پولیس نے ضابطے کی کارورائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔
ایک سوال کے جواب میں ایس ایچ او نیپئر نے ریسکیو حکام کی جانب سے واقعہ خاتون کو کرنٹ لگنے اور ان کا عبایا موٹر سائیکل کے پہیئے میں پھنس کر گرنے کے باعث پیش آنے کی تردید کی ہے۔
