• ستمبر 9, 2026
  • Last Update ستمبر 9, 2026 4:24 شام
  • Australia

مہنگائی، پیٹرولیم مصنوعات پر یوی کا مسئلہ کسی ایک جماعت کا نہیں بلکہ پوری قوم کا مسئلہ ہے، ایمل ولی خان

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کے جاری دھرنوں میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے۔

اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے جاری دھرنوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے سینیٹر ایمل ولی خان کو پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کے احتجاج اور دھرنوں میں شرکت کی دعوت دی، جس سے سینیٹر ایمل ولی خان نے قبول کرتے ہوئے جماعت اسلامی کی اس عوامی کاوش کو سراہا۔

اس موقع پر سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ مہنگائی، پیٹرولیم مصنوعات پر بڑھتے ہوئے ٹیکس اور پٹرولیم لیوی کا مسئلہ کسی ایک جماعت کا نہیں بلکہ پوری قوم کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں اور حکومتی پالیسیوں نے عام آدمی کی زندگی کو مزید دشوار بنا دیا ہے۔

ایمل ولی خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی نیشنل پارٹی ہر اس جدوجہد میں اپنا کردار ادا کرے گی جو عوام کے معاشی حقوق کے تحفظ، مہنگائی کے خاتمے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کی جائے۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عوامی مسائل کے حل اور مہنگائی کے خلاف تمام جمہوری قوتوں کو مشترکہ آواز بلند کرنی چاہیے تاکہ حکومت پر عوام دوست پالیسیاں اختیار کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے۔

عوامی نیشنل پارٹی نے ملک میں جاری مہنگائی کی لہر پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر عوام کو ریلیف دینے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے