• ستمبر 9, 2026
  • Last Update ستمبر 9, 2026 12:17 شام
  • Australia

کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی اور ڈاؤ یونیورسٹی میں امتحانی مراکز بنائے جائیں گے

میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) 2026 کا انعقاد 20 ستمبر اتوار کو ہوگا۔

سکھر آئی بی اے ٹیسٹنگ سروسز کے مطابق سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2026 سیبا ٹیسٹنگ سروسز کے تحت منعقد کیا جاٸے گا، کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی اور ڈاؤ یونیورسٹی میں امتحانی مراکز بنائے جائیں گے۔

حیدرآباد، جامشورو، لاڑکانہ، سکھر، میرپورخاص، شہید بینظیرآباد اور اسلام آباد میں بھی امتحانی مراکز قائم کیے جائیں گے۔

حیدرآباد میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان پبلک اسکول، لطیف آباد میں ہوگا، جامشورو میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز میں ہوگا۔

میرپورخاص میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان میر شیر محمد ٹالپور پبلک اسکول میں ہوگا، لاڑکانہ میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان پولیس ٹریننگ اسکول گراؤنڈ، واگن روڈ میں ہوگا۔

شہید بینظیرآباد میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان قائدِ عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ہوگا، سکھر میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان آئی بی اے پبلک اسکول اولڈ ایئرپورٹ روڈ پر ہوگا۔

اسلام آباد منتقل ہونے والے سندھ کے رہائشیوں کا امتحان ٹیسٹ سینٹر پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں منعقد ہوگا۔

سیبا ٹیسٹنگ سروسز کے مطابق ایم ڈی کیٹ کا دورانیہ 3 گھنٹے ہوگا، امیدوار مقررہ رپورٹنگ وقت پر امتحانی مراکز پہنچیں، امتحان مکمل ہونے سے قبل کسی امیدوار کو امتحانی ہال سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تمام امتحانی مراکز پر والدین کے لیے علیحدہ انتظار گاہیں قائم کی جائیں گی، امتحانی ہال میں امیدواروں کو ضروری اسٹیشنری اور صاف پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے