• ستمبر 9, 2026
  • Last Update ستمبر 9, 2026 12:17 شام
  • Australia

تصاویر سامنے آتے ہی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں

بالی ووڈ کی مقبول جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنی بیٹی دعا پڈوکون سنگھ کی دوسری سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو اپنی نجی زندگی کی خوبصورت جھلک دکھا دی۔

دونوں اداکاروں نے سوشل میڈیا پر بیٹی کے ساتھ گزارے گئے یادگار لمحات کی چند تصاویر شیئر کیں جن میں گھر کے ماحول میں والدین اور ننھی دعا کے درمیان خوبصورت رشتہ نمایاں ہے۔

تصاویر سامنے آتے ہی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں اور پوسٹ پر بڑی تعداد میں صارفین سمیت بالی ووڈ سے وابستہ شخصیات نے دعا کیلئے سالگرہ کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

View this post on Instagram

دیپیکا اور رنویر ستمبر 2024 میں دعا کی پیدائش کے بعد سے اپنی بیٹی کو زیادہ تر میڈیا اور عوامی توجہ سے دور رکھتے آئے ہیں اور صرف خاص مواقع پر ہی اپنی فیملی لائف کی محدود جھلکیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔

تاہم دعا کی دوسری سالگرہ پر شیئر کی گئی نئی تصاویر میں خاندان کے خوشگوار اور یادگار لمحات دیکھنے کو ملے، جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے