سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل
چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل
دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا
’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)
تہران: ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر امریکا کا بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لے لیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے مطابق امریکی آبدوز کو آج صبح ایک پیچیدہ انٹیلی جنس اور آپریشنل کارروائی کے دوران قبضے میں لیا گیا۔
بیان کے مطابق قبضے میں لی گئی آبدوز جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ایک ’اسمارٹ‘ اور بغیر پائلٹ آبدوز ہے جسے 2025 میں امریکی بحری بیڑے میں شامل کیا گیا تھا۔
ایرانی حکام نے بتایا کہ مذکورہ آبدوز کی اہم صلاحیتوں میں زیرِ آب جاسوسی اور نگرانی، سمندر کی تہہ کا نقشہ تیار کرنا، بارودی سرنگوں کی نشاندہی اور زیرِ آب کیبلز و پائپ لائنز کا معائنہ شامل ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق قبضے میں لی گئی امریکی آبدوز کی تصاویر آئندہ چند گھنٹوں میں جاری کردی جائیں گی۔
پاسداران انقلاب کا ”یا حیدرِ کرار“ کے نام سے جوابی کارروائی کا اعلان
یاد رہے کہ ایران نے فروری کے آخر میں شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔ آبنائے ہرمز دنیا کی تقریباً پانچویں حصے کی تیل اور مائع قدرتی گیس کی برآمدات کی اہم گزرگاہ ہے۔
