نئے صوبوں کے قیام کے لیے وزیر داخلہ محسن نقوی کی عوامی رضامندی لینے کی تجویز نے نئی آئینی بحث چھیڑ دی، آئین کے آرٹیکل 48 اور 239کی تشریح اہم ہوگئی، وفاقی اکائیوں کی ازسرنو تشکیل پر سوال اٹھ گئے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے قیام کیلئے عوام کی رضامندی حاصل کرنے کی تجویز نے ان قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے کہ آیا یہ اس امر کا اشارہ ہے کہ پاکستان کی وفاقی اکائیوں کی آئندہ تشکیل کا فیصلہ ریفرنڈم کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔
اگرچہ محسن نقوی نے اپنے حالیہ بیان میں واضح طور پر لفظ "ریفرنڈم‘" استعمال نہیں کیا، تاہم نئی انتظامی اکائیوں کے ڈرافٹ منصوبے کو عوام کے سامنے پیش کرکے ان کی رائے حاصل کرنے کی تجویز کو بڑے پیمانے پر عوامی رائے شماری کے ممکنہ حوالہ کے طور پر لیا جا رہا ہے۔
چند روز قبل لاہور میں نیشنل پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا تھا کہ ملک کے انتظامی نظام کی کسی بھی قسم کی تنظیم نو کسی فرد، سیاسی جماعت یا حکومت کی جانب سے مسلط نہیں کی جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا تھا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہماری پارلیمنٹ، ماہرین اور اس معاملے کے ذمہ دار افراد اس پر بحث کریں اور آخرکار ہمیں عوام کی رائے حاصل کرنا چاہیے، ایک تجویز کا مسودہ تیار کرکے عوام کے سامنے پیش کیا جا سکتا ہے اور ان سے پوچھا جا سکتا ہے کہ آیا وہ اسے قبول کرتے ہیں یا نہیں۔
یہ بیان اس لیے اہم ہے کہ آئین خود قومی اہمیت کے کسی معاملے پر ریفرنڈم کے انعقاد کا طریقۂ کار فراہم کرتا ہے۔ آرٹیکل 48(6) کے تحت اگر وزیراعظم کسی قومی اہمیت کے معاملے پر ریفرنڈم کرانا ضروری سمجھیں تو وہ اس معاملے کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے سامنے پیش کرسکتے ہیں۔ اگر مشترکہ اجلاس اس تجویز کی منظوری دیدے تو معاملہ عوام کے سامنے ایسے سوال کی صورت میں پیش کیا جا سکتا ہے جس کا جواب ہاں یا نہیں میں دیا جا سکے۔
تاہم، اس شق میں واضح طور پر یہ نہیں کہا گیا کہ ریفرنڈم کے ذریعے خود کوئی نیا صوبہ قائم کیا جا سکتا ہے یا کسی موجودہ صوبے کی آئینی حدود تبدیل کی جا سکتی ہیں۔
آرٹیکل 239(4) اور (5) صوبائی حدود کو متاثر کرنے والی آئینی ترامیم کیلئے مخصوص طریقۂ کار وضع کرتے ہیں۔ کسی صوبے کی حدود تبدیل کرنے کی آئینی ترمیم مطلوبہ پارلیمانی اکثریت کے بغیر منظور نہیں کی جا سکتی اور اسے صدر کی منظوری کیلئے پیش بھی نہیں کیا جا سکتا ہے، جب تک متعلقہ صوبائی اسمبلی بھی اپنے کل ارکان کی کم از کم دو تہائی اکثریت سے اسے منظور نہ کر لے۔
آئینی ماہرین کا خیال ہے کہ یہ سوال اہم ہے کہ آیا آرٹیکل 48 کے تحت ریفرنڈم کرانے کا عمومی اختیار صوبائی حدود تبدیل کرنے کیلئے آئین میں مقرر کردہ مخصوص طریقۂ کار کو ختم کر سکتا ہے یا نہیں۔
نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے درمیان فرق بھی اس بحث میں مرکزی حیثیت اختیار کرنے کا امکان ہے۔ نئے صوبے کا قیام لازماً آئینی اور علاقائی نوعیت کے سوالات کو جنم دے گا، تاہم وفاقی یا صوبائی حکومتیں وفاق کے آئینی ڈھانچے میں تبدیلی کیے بغیر نچلی سطح پر انتظامی انتظامات تشکیل دے سکتی ہیں۔
تاہم محسن نقوی، جو اعلیٰ عسکری قیادت کے ساتھ اپنی قریبی وابستگی کے حوالے سے معروف ہیں، نے اس تجویز کو دانستہ طور پر وسیع رکھا ہے اور نئے صوبوں کے ساتھ ساتھ انتظامی یونٹس کا بھی حوالہ دیا ہے۔
اب یہ بحث محض اس سوال تک محدود نہیں رہی کہ پاکستان کو مزید صوبوں یا چھوٹی انتظامی اکائیوں کی ضرورت ہے یا نہیں۔
یہ بحث ایک بنیادی آئینی سوال تک بھی پہنچ گئی ہے کہ آیا ریفرنڈم کے ذریعے عوام کی رائے وفاق کی تنظیم نو کیلئے سیاسی مینڈیٹ فراہم کر سکتی ہے، یا صوبائی حدود میں کسی بھی تبدیلی کے لیے لازماً اس آئینی طریقۂ کار سے گزرنا ہوگا جس میں پارلیمنٹ اور متعلقہ صوبائی اسمبلی دونوں کا کردار شامل ہے؟
میر رضا کیس: جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈکے پستول سے میچ نہیں ہوا: فارنزک رپورٹ
ٹھٹہ میں ٹریکٹر ٹرالی بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی، 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق
برآمدات پر مبنی معاشی ترقی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم
صدر آصف زرداری کی برطانیہ سے آج پاکستان روانگی مؤخر، نیا شیڈول کل جاری کیے جانے کا امکان
یمن سے سعودی عرب پر ہونیوالے حملوں سے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ آپریشنل ہوگا: خواجہ آصف
صوبوں کے معاملے پر بزنس فورمز کے بجائے قومی اسمبلی میں بحث ہونی چاہیے: بلاول بھٹو
پنجاب کی طرح دوسرے صوبوں میں بھی کام ہونا چاہیے، محنت کریں گے تو کام نظر آئے گا: مریم نواز
مظلوم کیلئے آواز اٹھانے پر جامعہ کراچی کے پروفیسر پر مسلح افراد کا تشدد، پولیس نے 3 افراد کو حراست میں لے لیا
وزیراعظم کی سعودیہ میں حوثیوں کے حملے کی مذمت، مملکت کی سلامتی کیلئے مستقل حمایت کا اعادہ
وزیر تعلیم سندھ نے اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان کردیا
مصطفیٰ کمال نے پمز میں 10فیصد مریضوں سےفیس لیے جانے کا نوٹس لے لیا
آگ لگتی ہے یا لگائی جاتی ہے، اب یہ الزام نہ لگ جائے کہ ریکارڈ جل گیا: میئر کراچی
تازہ ترین
• 58 سیکنڈ پہلے نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں پر آئینی سوالات اٹھا دیے
• 6 منٹ پہلے کرکٹ ٹیم میں تبدیلیاں میری مرضی، مشاورت کے بغیر کی گئیں: بابر اعظم
کرکٹ ٹیم میں تبدیلیاں میری مرضی، مشاورت کے بغیر کی گئیں: بابر اعظم
• 7 منٹ پہلے شردھا کپور کی بوائے فرینڈ کے ساتھ ڈیٹنگ کی تصاویر وائرل
شردھا کپور کی بوائے فرینڈ کے ساتھ ڈیٹنگ کی تصاویر وائرل
• 9 منٹ پہلے میر رضا کیس: جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈکے پستول سے میچ نہیں ہوا: فارنزک رپورٹ
• 40 منٹ پہلے پاکستان کو ایل این جی کی خریداری کیلئے ٹینڈر پر کوئی بولی نہیں آئی
پاکستان کو ایل این جی کی خریداری کیلئے ٹینڈر پر کوئی بولی نہیں آئی
• 42 منٹ پہلے برآمدات پر مبنی معاشی ترقی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم
• 57 منٹ پہلے ٹھٹہ میں ٹریکٹر ٹرالی بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی، 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق
• 1 گھنٹے پہلے کراچی: اورنگی ٹاؤن میں عوام کے تشدد سے ڈاکو ہلاک
