• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 5:30 شام
  • Australia

چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)

دوست کو بائیک خرید کر دینے کیلیے لڑکی نے جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیا

(8 ستمبر 2026): بولی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان نے بھارتی گلوکار و رپیر بادشاہ کی سابقہ اہلیہ اداکارہ ایشا رکھی کو اہم مشورہ دے دیا۔

ایشا رکھی بادشاہ سے علیحدگی کے چند دن بعد سلمان خان کے شو بگ باس 20 میں شامل ہوگئیں۔ شو کے دوران اداکارہ اپنے رشتے اور آگے بڑھنے کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے جذباتی ہوئیں تو بولی وڈ سُپر اسٹار نے انہیں مشورہ دیا اور زور دیا کہ وہ ماضی کو پیچھے چھوڑ کر زندگی میں آگے بڑھیں۔

اپنی تعارفی ویڈیو میں ایشا رکھی نے شادی کرنے اور گھر بسانے کی خواہش کا ذکر کیا اور پھر بتایا کہ کیسے کچھ تجربات نے ان کا نکتہ نظر بدل دیا۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے واقعی بہت کوشش کی کیونکہ میں شادی کرنا چاہتی تھی اور گھر بسانا چاہتی تھی، لیکن کچھ تجربات انسان کو بدل دیتے ہیں، میرے خیال میں جب کچھ رشتوں میں آپ کا اعتماد ٹوٹ جاتا ہے تو آپ ایک ایسے مرحلے پر پہنچ جاتے ہیں جہاں آپ کو یہ سوچنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے کہ آپ سے کہاں غلطی ہوئی، لیکن مجھے جس چیز کا بھی سامنا کرنا پڑا میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتی، مجھے یہ احساس ہی نہیں ہوا کہ کب میں اپنی ہی کہانی میں ایک سائیڈ کریکٹر بن گئی۔

اس پر سلمان خان نے ان کو مشورہ دیا کہ وہ ماضی کو پس پشت ڈال کر آگے بڑھیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو میں ایشا رکھی نے بگ باس 20 میں آنے کا مقصد بیان کیا تھا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں چاہتی ہوں کہ لوگ مجھے ایشا رکھی کے طور پر جانیں نہ کہ کسی اور کے نام سے، لوگ میری موجودگی سے تو واقف ہیں لیکن یہ نہیں جانتے کہ میں کون ہوں، کیا ہوں اور کیسی ہوں، میں چاہتی ہوں کہ اس شو کے ذریعے لوگ میرے ہر روپ سے واقف ہوں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے