• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 3:24 شام
  • Australia

پی ٹی آئی کے متحرک کارکنوں کی گرفتاری کے لیے مزید لسٹیں جاری کردی گئی ہیں، ذرائع پولیس

راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، پولیس نے اب تک 55 کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے 27 ستمبر کو لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد راولپنڈی پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ضلع بھر میں ٹارگٹیڈ کارروائیوں کے دوران 55 کارکنوں کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق کریک ڈاون میں آج مزید تیزی لائی جائے گی، پی ٹی آئی کے متحرک کارکنوں کی گرفتاری کے لیے مزید لسٹیں جاری کردی گئی ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے