دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا
’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)
دوست کو بائیک خرید کر دینے کیلیے لڑکی نے جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیا
2 چوہے سر عام لڑ پڑے (دلچسپ ویڈیو وائرل)
بھارت میں چوروں سے خوفزدہ شہری اپنی گاڑی کرین کے ذریعے چھت پر لے گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست بہار سے تعلق رکھنے والا منوج یادیو نامی شہری نے اپنی نئی گاڑی چوری ہونے سے بچانے کے لیے انوکھا طریقہ اپنایا۔
منوج یادیو نے گاڑی چوری ہونے سے بچانے کے لیے اسے کرین کی مدد سے دوسری منزل پر پہنچایا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی کو باندھ کر کرین کی مدد سے چھت پر لے جایا جارہا ہے۔
View this post on Instagram A post shared by YourDailyNews (@yourdailynews9)
A post shared by YourDailyNews (@yourdailynews9)
بھارتی میڈیا کے مطابق منوج یادو اسرائیل میں ملازمت کرتا ہے اور بیرونِ ملک قیام کے دوران اس نے یہ گاڑی ایک ڈرائیور کے حوالے کی تھی تاہم ڈرائیور کے چلے جانے کے بعد اسے گاڑی کی حفاظت سے متعلق خدشات پیدا ہوگئے تھے جس کے بعد اس نے گاڑی کو چھت پر لے جانے کا فیصلہ کیا۔
وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

