• ستمبر 7, 2026
  • Last Update ستمبر 7, 2026 11:32 شام
  • Australia

گاڑی کو سیکیورٹی کے پیشِ نظر گھر کی چھت پر چڑھا دیا گیا

بھارتی ریاست بہار کے شہر گوپال گنج میں ایک شخص نے اپنی نئی مہندرا اسکارپیو کلاسک کو چوری سے محفوظ رکھنے کے لیے انوکھا طریقہ اختیار کرتے ہوئے گاڑی گھر کی دوسری منزل پر پہنچا دی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کرین کی مدد سے نئی اسکارپیو کو ہوا میں اٹھایا گیا اور انتہائی احتیاط سے گھر کی چھت پر منتقل کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق گاڑی کے مالک منوج یادو اسرائیل میں کام کرتے ہیں اور انہوں نے اپنی نئی گاڑی ایک ڈرائیور کی دیکھ بھال میں چھوڑی تھی۔ تاہم، ڈرائیور کے وہاں سے چلے جانے کے بعد خاندان کو گاڑی کی سیکیورٹی کے حوالے سے تشویش لاحق ہوگئی۔

View this post on Instagram

ممکنہ چوری سے بچنے کے لیے خاندان نے گاڑی کو گھر کی چھت پر رکھنے کا فیصلہ کیا۔ کرین کے ذریعے گاڑی کو دوسری منزل تک پہنچانے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد یہ غیر معمولی واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔

صارفین کی جانب سے اس اقدام پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں، جبکہ کئی افراد نے اسے گاڑی کی حفاظت کے لیے اب تک کا سب سے غیر معمولی طریقہ قرار دیا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے