دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا
’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)
دوست کو بائیک خرید کر دینے کیلیے لڑکی نے جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیا
2 چوہے سر عام لڑ پڑے (دلچسپ ویڈیو وائرل)
دنیا کی مشہور میسجنگ ایپ ‘واٹس ایپ’ نے آج سے کئی اسمارٹ فونز پر اپنی سروسز بند کرنے اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کی مشہور میسجنگ ایپ ‘واٹس ایپ’ نے پرانے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے حامل اسمارٹ فونز کے لیے اپنی سروسز بند کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
کمپنی کی نئی پالیسی کے تحت 8 ستمبر 2026 سے اینڈرائیڈ 5.0 (Android 5.0) اور اینڈرائیڈ 5.1 (Android 5.1) پر چلنے والے موبائل فونز پر واٹس ایپ کام نہیں کرے گا۔
کون سے فونز متاثر ہوں گے؟
واٹس ایپ کی جانب سے کہا گیا کہ یہ ایپ صرف اینڈرائیڈ 6 (Android 6) یا اس سے نئے آپریٹنگ سسٹمز پر ہی چلے گی۔ وہ تمام اسمارٹ فونز جو اینڈرائیڈ 5.0 یا 5.1 پر کام کر رہے ہیں، ان پر واٹس ایپ کی سہولت ختم کر دی جائے گی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ وقت کے ساتھ پرانے آپریٹنگ سسٹمز کا جائزہ لیتی رہتی ہے تاکہ سیکیورٹی اور جدید فیچرز (بشمول آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹولز) کو بہتر بنایا جا سکے۔ جن سسٹمز کے صارفین بہت کم رہ جاتے ہیں، انہیں سیکیورٹی رسک سے بچانے کے لیے سپورٹ ختم کر دی جاتی ہے۔
واٹس ایپ متاثرہ صارفین کو سروسز کی بندش سے قبل نوٹیفکیشن اور یاد دہانی کے پیغام بھیجے گا، متاثرہ صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے فون کا اینڈرائیڈ ورژن اپ گریڈ کریں یا نیا اسمارٹ فون حاصل کریں۔
نئے فون پر منتقل ہونے سے پہلے صارفین کو اپنے اہم چیلنجز، چیٹس، تصاویر اور ویڈیوز کا بیک اپ محفوظ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے تاکہ ڈیٹا ضائع نہ ہو۔

