• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 1:20 شام
  • Australia

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)

دوست کو بائیک خرید کر دینے کیلیے لڑکی نے جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیا

2 چوہے سر عام لڑ پڑے (دلچسپ ویڈیو وائرل)

ممبئی(8 ستمبر 2026): بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے والی مراکشی نژاد کینیڈین اداکارہ نورا فتحی کی جانب سے چارٹرڈ پرواز کو کھلونا جہاز کہنا مہنگا پڑ گیا۔

بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے والی مراکشی نژاد کینیڈین اداکارہ نورا فتحی کی جانب سے چارٹرڈ پرواز کو کھلونا جہاز قرار دینے پر ایک ایوی ایشن کمپنی نے ان پر 3 کروڑ روپے ہرجانے اور ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کر دیا ہے، جس کی گاندھی نگر کی عدالت میں سماعت 25 ستمبر کو مقرر کی گئی ہے۔

درخواست گزار کمپنی کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ سال دسمبر میں پیش آیا جب نورا فتحی نے ممبئی سے جے پور جانے والی پرواز کے دوران طیارے کے اندر ویڈیوز بنائیں اور اسے چھوٹا کھلونا اور ‘لیگو ایئرپلین’ قرار دے کر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کر دیں۔

کمپنی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اداکارہ کے ان غیر ذمہ دارانہ اور لاپرواہی پر مبنی بیانات کا کوئی تکنیکی یا زمینی حقیقت سے تعلق نہیں تھا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ نورا فتحی کے سوشل میڈیا پر 4.6 کروڑ سے زائد فالوورز ہیں، جن کے سامنے ایسے توہین آمیز تبصرے کرنے کی وجہ سے کمپنی کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا، کاروباری معاملات متاثر ہوئے، پروازوں کی بکنگ میں 15 سے 20 فیصد کمی واقع ہوئی اور منسوخیوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

درخواست میں مزید واضح کیا گیا کہ وہ چارٹرڈ طیارہ سفر کے لیے بالکل موزوں اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن سے مکمل طور پر تصدیق شدہ تھا، جو درست این ایس او پی کے تحت آپریٹ کیا جا رہا تھا۔

3 کروڑ بھارتی روپے کے ہرجانے کے اس دعوے میں کمپنی نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ نورا فتحی کو سوشل میڈیا سے طیارے سے متعلقہ تمام توہین آمیز ویڈیوز اور مواد فوری طور پر ہٹانے کا حکم دے، اور ساتھ ہی ایک عوامی وضاحت بھی جاری کرنے کا پابند بنائے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے