بھارتی اداکار راہول رائے نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادیوں میں رقص کرکے 2 سے 4 لاکھ بھارتی روپے کمالیتے ہیں۔
بگ باس سیزن ون کے فاتح اور بھارتی اداکار راہول رائے نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایاکہ وہ 2020 میں برین اسٹروک (فالج) کا شکار ہوئے جس کے بعد انہیں معاشی اور پیشہ ورانہ زندگی میں کئی چیلنجز کا سامنا رہا۔
دوران گفتگو راہول رائے سے سوال کیا گیا کہ وہ شادیوں میں ڈانس کیوں کرتے ہیں؟ راہول نے شادی کی تقریبات میں اپنی ڈانس ویڈیو پر ہونے والی تنقید سے متعلق بتایا کہ 'مجھے اس پر کوئی شرمندگی نہیں، میرے اخراجات ہیں اور اس کیلئے مجھے پیسوں کی ضرورت ہے'۔
• سلمان خان نے فالج کے بعد میرے اسپتال کے بل ادا کیے: راہول رائے
• راہول رائے نے برین اسٹروک کے بعد بولنے کیلئے میوزک تھراپی کا سہارا لے لیا
اداکار نے بتایا کہ '2020 میں برین اسٹروک کے بعد میرے لیے کام کرنا مشکل تھا، جب سے اب تک میں اپنے اخراجات پورے کرنے کیلئے جو کرسکتا تھا میں نے کیا ، میں شادیوں میں ڈانس کر کے 2 لاکھ یا 4 لاکھ روپے کما لیتا ہوں، مجھے ٹرول کرنے والے لوگ نہیں جانتے کہ مجھے پیسے چاہئیں، فالج نے میرے کیرئیر پر گہرا اثر ڈالا اور گزشتہ چند برسوں کا زیادہ تر وقت صحتیاب ہونے میں گزرگیا جس کے باعث میں اتنا کام نہیں کر سکا جتنا کرنا چاہتا تھا تاہم 60 سال کی عمر میں اپنی سلطنت دوبارہ قائم کرنے کی کوشش کررہا ہوں'۔
دوران گفتگو راہول رائے نے اپنے بھائی کے ساتھ 30 لاکھ روپے سے متعلق قانونی تنازع اور اپنی طلاق کے بعد کی مالی صورتحال کے بارے میں بھی بات کی۔
راہول کے مطابق علیحدگی کے دوران انہوں نے اپنے اثاثے اہلیہ کے نام منتقل کردیے تھے جس کے بعد اب میں مالی حالات کو دوبارہ بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔
میرا اپنا بھانجا گرگیا، ایڈونچرز کے شوقین لوگ خطرات مول لینے سے گریز کریں: بشریٰ انصاری
دنیا کے 140ممالک کی اسکرینوں پر چھا جانےکے بعد ترک ڈراموں نے چین پر نظریں جمالیں
'جعلی ثبوت دکھائے اور دوست کیساتھ انٹرویو کیا'، مومنہ اقبال نے ثاقب چدھڑ کے الزامات کی تردید کردی
بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے پانڈیا کے ساتھ ڈیٹنگ افواہوں پر خاموشی توڑ دی
'میں انکی بہن کو تعلیم کیلئے آسٹریلیا لے کر گیا'، ثاقب چدھڑ کے مومنہ اور انکی بہن پر سنگین الزامات
امریکی ریپر نے نیوجرسی کانسرٹ کو فلسطین کے حق میں مظاہرے میں بدل دیا
مصر میں منشیات کے مقدمے میں ٹی وی میزبان سارہ خلیفہ سمیت 12 افراد کو سزائے موت سنا دی گئی
کورولوش عثمان کے مشہور کردار ’میخائل کوسس‘ گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے
ایشا رکھی نے بادشاہ سے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
کیرئیرکے آغاز میں بہت سے گانے بغیر کسی معاوضے کے گائے: شریا گھوشال کا انکشاف
مشہورگانے 'وڈیرے کا بیٹا' میں لڑکی اور رومانس نہ ہونے کی وجہ سے ریجیکٹ کیا گیا: علی گل پیر
نامور پاکستانی اداکارہ سڑک کنارے دودھ کی ٹھنڈی بوتلیں فروخت کرنے پر مجبور
تازہ ترین
• 7 منٹ پہلے شہزادی ڈیانا کی زندگی پر خفیہ فلم میں میگھن مارکل کا اہم کردار کرنے کا امکان
شہزادی ڈیانا کی زندگی پر خفیہ فلم میں میگھن مارکل کا اہم کردار کرنے کا امکان
• 9 منٹ پہلے میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کی وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت
میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کی وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت
• 10 منٹ پہلے 'فالج کے بعد جوکرسکتا تھا کیا'، راہول رائے کا شادیوں میں رقص کرکے پیسے کمانے کا انکشاف
• 19 منٹ پہلے ویڈیو: چوروں سے خوفزدہ شہری اپنی گاڑی کرین کے ذریعے چھت پر لے گیا
ویڈیو: چوروں سے خوفزدہ شہری اپنی گاڑی کرین کے ذریعے چھت پر لے گیا
• 54 منٹ پہلے بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں 4 شہریوں کو ہلاک کرنیوالی شیرنی ہلاک
بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں 4 شہریوں کو ہلاک کرنیوالی شیرنی ہلاک
• 54 منٹ پہلے وہ اینڈرائیڈ فونز جن میں 9 ستمبر سے واٹس ایپ کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا
وہ اینڈرائیڈ فونز جن میں 9 ستمبر سے واٹس ایپ کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا
• 1 گھنٹے پہلے برطانیہ بھر میں غیر قانونی نمبرپلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
برطانیہ بھر میں غیر قانونی نمبرپلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
• 1 گھنٹے پہلے میر رضا قتل کیس: تفتیشی افسر نے مزید اہم دستاویزات جوڈیشل کمیشن کے پاس جمع کرادیں

