• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 9:00 صبح
  • Australia

ایک مغربی سلسلہ 12 اور 13 ستمبر کے درمیان سندھ میں داخل ہوگا، محکمہ موسمیات

کراچی میں 13 ستمبر سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے جس کے سبب زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کر سکتا ہے۔

ترجمان و ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم کے مطابق 12 اور 13 ستمبر کے درمیان ایک مغربی سلسلہ سندھ میں داخل ہوگا جس کے زیر اثر تھرپارکر اور گردونواح میں بارش ہو سکتی ہے۔

مغربی سسٹم کے باعث کراچی میں ہواؤں کی سمت تبدیل ہو سکتی ہے، سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں جزوی یا مکمل متاثر ہوسکتی ہیں۔ ہواؤں کے سمت کی تبدیلی کے نتیجے میں درجہ حرارت بڑھ سکتا ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی سسٹم کے زیر اثر کراچی میں بارش کا فی الوقت کوئی امکان نہیں ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے