• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 9:50 صبح
  • Australia

تفتیشی افسر نے گواہوں کے 161 کے مزید بیانات کی نقول بھی پیش کردی ہیں

کراچی میں نوجوان تاجر میر رضا قتل کیس کے تفتیشی افسر نے مزید اہم دستاویزات جوڈیشل کمیشن کے پاس جمع کرادیں۔

رپورٹ کے مطابق تفتیشی افسر نے میر رضا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سمیت اسمارٹ واچ، موبائل اور دیگر اشیا کی فارنزک رپورٹس بھی جوڈیشل کمیشن کو جمع کرادیں۔

تفتیشی افسر نے گواہوں کے 161 کے مزید بیانات کی نقول بھی پیش کردی ہیں۔

دوسری جانب پنجاب فارنزک لیبارٹری بھی میر رضا کا آئی فون کھول نہیں سکی ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق پنجاب فارنزک لیبارٹری نے میر رضا کیس میں بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم کو اس حوالے سے باقاعدہ تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے، میر رضا کی گھڑی اور موبائل فون تحقیقاتی ٹیم کو واپس بھیجے جائیں گے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق میر رضا کی ایپل واچ سے چند اسکرین شاٹ اور میسجز ملے تاہم وہ مواد تفتیش کے لیے اہم نہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے