• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 8:18 صبح
  • Australia

قیدیوں کی ہائیکورٹ کے فیصلے کے کیخلاف تینوں اپیلوں کو الگ الگ نمبر الاٹ کر دیا گیا

قیدیوں نے بانی پی ٹی آئی جیسی طبی سہولیات لینے کے لیے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر کر دی، ذرائع کے مطابق آئینی عدالت نے درخواست کو نمبر بھی الاٹ کر دیا ہے۔

اڈیالہ جیل کے تین قیدیوں نے بانی پی ٹی آئی کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر دیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور درخواست گزاروں کو بھی وہی طبی سہولیات فراہم کی جائیں جو بانی پی ٹی آئی کو دستیاب ہیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 25 تمام شہریوں کے ساتھ یکساں سلوک کا پابند بناتا ہے، جبکہ سپریم کورٹ کا حکم اب بھی نافذ العمل ہے۔

عمران خان کی طرح تین قیدیوں کی نجی اسپتال سے علاج کی درخواستیں مسترد

پمز اسپتال سے قیدیوں کا علاج؛ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس آصف کے دوران سماعت اہم ریمارکس

عام قیدیوں کی نجی اسپتال منتقلی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ، حکومت کی مخالفت

درخواست کے مطابق سپریم کورٹ نے 18 اگست کو بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا، لہٰذا عدالت درخواست گزاروں کا علاج بھی شفا انٹرنیشنل سے کرانے کا حکم دے۔

درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے تناظر میں بانی پی ٹی آئی کی طرز پر واٹس ایپ کے ذریعے بیرون ملک بات کرانے کا حکم بھی دیا جائے۔

وفاقی آئینی عدالت نے تین قیدیوں کی ہائیکورٹ کے فیصلے کے کیخلاف تینوں اپیلوں کو الگ الگ نمبر الاٹ کر دیا۔ پہلی اپیل کو 2050/2026 نمبر، دوسری اپیل کو 2051/2026 نمبر اور تیسری اپیل 2052/2026 نمبر الاٹ کیا گیا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے