• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 9:08 صبح
  • Australia

آگ پر قابو پانے کے لیے دو فائر ٹینڈر روانہ کر دیے گئے، فائر بریگیڈ حکام

شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آتشزدگی کا تیسرا واقعہ سامنے آیا جہاں صدر کریم سینٹر میں بھی آگ لگ گئی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق صدر کریم سینٹر میں آگ پر قابو پانے کے لیے دو فائر ٹینڈر روانہ کر دیے گئے۔

اس سے قبل، آج صبح ایم اے جناح روڈ پر واقع کے ایم سی کی عمارت میں آگ لگی جس سے میئر کراچی کا دفتر مکمل طور پر جل گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ میئر کراچی کے دفتر سے متصل کچن میں لگی تھی، تشزدگی کے دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لانڈھی پروسیسنگ زون میں واقع کپڑے کی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی کے دوران سامان جل کر خاکستر ہوگیا تھا۔ ریسکیو حکام نے آتشزدگی سے متاثرہ عمارت کو مخدوش قرار دے دیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کے اقدامات نظر نہیں آ رہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے