• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 8:10 صبح
  • Australia

جب دوسری ٹیم انگلینڈ جاتی ہے تو ٹیسٹ میچ تین دن میں ختم ہوجاتا ہے، بازید خان

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کمنٹیٹر بازید خان نے دعویٰ کیا ہے کہ انگلینڈ میں بھارتی ٹیم کے لیے فلیٹ پچز بنائی جاتی ہیں۔

سرکاری ٹی وی کے ایک شو میں بازید خان نے کہا کہ بھارت جب انگلینڈ کھیلنے جاتا ہے تو ہر ٹیسٹ پانچ دن تک چلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچز ایسی بنائی جاتی ہیں کہ ٹیسٹ میچ پانچ دن تک چلے ورنہ معاشی طور پر نقصان اٹھانا پڑے گا۔

بازید خان نے کہا کہ جب دوسری ٹیم آتی ہے تو ٹیسٹ میچ تین دن میں ختم ہوجاتا ہے، اس کی بڑی وجہ یہی ہے کہ پچز بنائی ہی ایسی جاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم جب کہیں دورے پر جاتی ہے تو وہ کمائی کا بڑا ذریعہ ہوتا ہے تو اس میں اگر 15 دن کی کرکٹ 12 دن میں ختم ہوجائے تو میزبان ملک کو معاشی نقصان ہوگا۔

“England makes flat pitches for India but tough ones for other teams. All because of the commercial aspect.” 🗣️.@bazidkhan81#PAKvENG #PAKvIND #PTVSports pic.twitter.com/BQ9jjxzmEc — PTV Sports (@PTVSp0rts) September 7, 2026

“England makes flat pitches for India but tough ones for other teams. All because of the commercial aspect.” 🗣️.@bazidkhan81#PAKvENG #PAKvIND #PTVSports pic.twitter.com/BQ9jjxzmEc

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے