• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 8:10 صبح
  • Australia

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)

دوست کو بائیک خرید کر دینے کیلیے لڑکی نے جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیا

2 چوہے سر عام لڑ پڑے (دلچسپ ویڈیو وائرل)

انقرہ(8 ستمبر 2026): ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سازشوں نے اسلام آباد معاہدہ سبوتاژ کیا ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی تخریبی کارروائیوں اور سازشوں نے اسلام آباد معاہدے کو سبوتاژ کیا ہے، اور اسی صہیونی حکومت کی کارروائیوں کے نتیجے میں ایران کے ساتھ جنگ کا آغاز ہوا جس کی بھاری قیمت آج پوری دنیا چکانے پر مجبور ہے۔

ترک صدر نے اپنے ایک بیان میں اس بات پر روشنی ڈالی کہ اسلام آباد معاہدے کے باعث خطے کو کچھ عرصے کے لیے سکھ کا سانس اور استحکام ملا تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ جب تک خطے سے انتہا پسند سوچ کا مکمل خاتمہ نہیں کیا جاتا، اس وقت تک مشرق وسطیٰ اور خطے میں جاری بحرانوں کا خاتمہ ممکن نہیں۔

بیان میں ترکیہ کے خلاف اقدامات کرنے والے عناصر کو سخت وارننگ دیتے ہوئے ترک صدر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ان کے پرسکون رویے کو کوئی کمزوری یا غلط فہمی نہ سمجھے۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ترکیہ اپنی سرزمین پر کسی کو بھی کسی قسم کی تخریبی کارروائی کی اجازت نہیں دے گا اور ملک کو گھیرنے یا اس کے خلاف کی جانے والی کسی بھی سازش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے