• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 8:10 صبح
  • Australia

پاکستانی ٹیم نے انگلینڈ، برازیل، روس، بھارت سمیت تمام حریفوں کو شکست دی

ورلڈ نومیڈ گیمز 2026 میں پاکستان نے ٹگ آف وار میں برونز میڈل جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے پولیس کے کانسٹیبل یاسر عباس پاکستانی ٹگ آف وار ٹیم کے کپتان تھے۔

یاسر عباس کی قیادت میں پاکستان نے راؤنڈ میچز میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پاکستانی ٹیم نے انگلینڈ، برازیل، روس، بھارت سمیت تمام حریفوں کو شکست دی۔

پاکستان نے ٹگ آف وار کے فیصلہ کن مقابلے میں ایران کو شکست دی۔

ورلڈ نومیڈ گیمز 31 اگست سے 6 ستمبر تک کرغزستان کے شہر بشکیک میں منعقد ہوئے جن میں 113 ممالک نے شرکت کی۔

ریلوے پولیس کے جوان نے عالمی کھیلوں میں پاکستان کا نام روشن کر دیا۔

آئی جی ریلوے پولیس محمد وصال فخر نے یاسر عباس اور قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے پولیس میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو کھیلوں میں صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے