• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 9:08 صبح
  • Australia

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)

دوست کو بائیک خرید کر دینے کیلیے لڑکی نے جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیا

2 چوہے سر عام لڑ پڑے (دلچسپ ویڈیو وائرل)

کویت: کویت کی وزارتِ تعلیم نے تعلیمی شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کے پہلے مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے 7,019 غیر ملکی اساتذہ کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس اقدام کا مقصد مختلف مضامین میں موجود تقریباً 33,268 اضافی اساتذہ کی تعداد کو کنٹرول کرنا اور قومی خزانے کو سالانہ تقریباً 4 کروڑ 20 لاکھ (42 ملین) کویتی دینار بچانا ہے۔

وزارتِ تعلیم کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 1,551 مرد اور 5,468 خواتین اساتذہ شامل ہیں۔ متاثرہ اساتذہ کو سرکاری ایپ ”ساحل” کے ذریعے باقاعدہ اطلاع دی جائے گی، جبکہ ان کے قانونی و ملازمتی حقوق اور واجبات کا پورا تحفظ کیا جائے گا۔

وزیر تعلیم کی ہدایت پر شروع کی جانے والی اس اسکیم کا بنیادی مقصد اسکولوں میں اساتذہ کی تعداد کو حقیقی ضرورت کے مطابق بنانا ہے۔

کویت: 555 غیر ملکیوں کے رہائشی پتے حذف کردیئے گئے

وزارتِ تعلیم نے وضاحت کی ہے کہ تمام مضامین میں ایک ساتھ برطرفیاں نہیں کی جا رہیں، بلکہ جن مضامین میں اساتذہ کی حقیقی کمی ہے وہاں نئی بھرتیاں جاری رہیں گی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے