• ستمبر 7, 2026
  • Last Update ستمبر 7, 2026 7:22 شام
  • Australia

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)

دوست کو بائیک خرید کر دینے کیلیے لڑکی نے جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیا

2 چوہے سر عام لڑ پڑے (دلچسپ ویڈیو وائرل)

الفا براوو چارلی کے معروف اداکار کرنل (ر) قاسم شاہ نے بتایا ہے کہ وہ آج بھی کس بات پر پچھتا رہے ہیں۔

ماضی کے معروف اداکار کرنل (ر) قاسم شاہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی سے متعلق اظہار خیال کیا۔

قاسم شاہ نے کہا کہ دو مواقع پر مجھے سب سے زیادہ افسوس ہوا ہے، ایک یہ کہ میں والدہ کے ساتھ بیٹھا تھا اور موبائل فون پر اسکرول کررہا تھا اور وہ مجھ سے بات کرتے ہوئے تقریباً 15 منٹ تک میرے ساتھ بیٹھی رہیں، میں ان کی طرف کم اور فون کی طرف زیادہ متوجہ تھا جیسا کہ ہم سب کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ والدہ کہنے لگیں آپ کو مجھ سے بات کرنے کے لیے کتنے دن باقی ہیں نہیں جانتے جس پر میں نے کہا کہ ’ماں آپ کہیں نہیں جارہیں۔‘

Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip

اداکار نے بتایا کہ میں پنو عاقل ایک تقریب کے لیے جا رہا تھا جب میں وہاں کے لیے روانہ ہو رہا تھا تو والدہ نے مجھ سے پوچھا، ‘تم کتنے دنوں کے لیے جا رہے ہو؟’ جس پر میں نے جواب دیا، ‘دو دن کے لیے۔’ وہ چونک گئی گویا دو دن طویل مدت ہوں، اور ایسا ہی تھا کیونکہ جب میں واپس آیا تو ان کا انتقال ہو گیا۔

قاسم شاہ نے کہا کہ مجھے والد کے ساتھ بدسلوکی کا بھی افسوس ہے جب وہ شدید بیمار تھے اس وقت میری نئی شادی ہوئی تھی جب انہوں نے میرے اور اہلیہ کے ساتھ اسلام آباد جانے کو کہا تو میں نے ان سے سختی سے بات کی اور کہا کہ آپ کا ہمارے ساتھ جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بعد میں ان سے معذرت بھی کی لیکن جب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے