دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا
’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)
دوست کو بائیک خرید کر دینے کیلیے لڑکی نے جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیا
2 چوہے سر عام لڑ پڑے (دلچسپ ویڈیو وائرل)
لاہور (7 ستمبر 2026): وہ لوگ جو ٹرین سے سفر کرتے ہیں ان کے لیے اہم خبر ہے کہ پاکستان ریلوے نے ستمبر کے لیے کرائے مقرر کر دیے ہیں۔
پاکستان ریلوے لاہور اور راولپنڈی روٹ پر کئی ٹرینیں چلاتا ہے جو ملک کے مصروف ترین روٹس میں شمار ہوتا ہے اور روزانہ ہزاروں مسافر سفر کرتے ہیں۔
اس روٹ پر چلنے والی ٹرینوں میں 101UP سبک افطار، 103UP سبک خرم، 105UP راول ایکسپریس، 107UP اسلام آباد ایکسپریس، 13UP عوام ایکسپریس، 1UP خیبر میل، 39UP جعفر ایکسپریس، 5UP گرین لائن اور 7UP تیزگام شامل ہیں۔
5UP گرین لائن لاہور سے راولپنڈی کا فاصلہ چار گھنٹے 25 منٹ میں طے کرتی ہے۔ یہ لاہور جنکشن سے شام 4:10 پر روانہ ہوتی ہے اور صبح 8:35 پر راولپنڈی اسٹیشن پہنچتی ہے۔
یہ ٹرین چار کلاسز پر مشتمل ہے۔ ان میں اکانومی، اے سی لوئر، اے سی بزنس اور پارلر کار شامل ہیں۔
پاکستان ریلوے نے گرین لائن لاہور تا راولپنڈی ٹرین کا ماہ ستمبر کے لیے کرایہ نامہ جاری کیا ہے۔
آن لائن ریزرویشن کے لیے، مسافر RABTA ایپلیکیشن استعمال کر سکتے ہیں، جو بکنگ اور ادائیگی کی سہولیات فراہم کرتی ہے۔
مسافر ٹرین کی لائیو ٹریکنگ، موجودہ مقام اور سفر کے دوران اب ڈیٹس کے لیے Track my Train ایپلیکیشن بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

