• اکتوبر 7, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 7, 2026 1:09 شام
  • پاکستان

صارفین کا کہنا ہے کہ فنکاروں کو مختلف مقامات کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈریس کا انتخاب کرنا چاہیے۔

اداکارہ حریم فاروق اپنی نئی پنجابی فلم ’مینگو جٹ‘ کی پروموشن کیلئے فیصل قریشی کے ہمراہ پنجاب یونیورسٹی پہنچیں، جہاں ان کے لباس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔

حریم نے پیلے رنگ کی ڈھیلی شرٹ کے ساتھ ڈینم پینٹ پہنی، تاہم کئی صارفین نے اسے یونیورسٹی جیسے تعلیمی ماحول کیلئے ناموزوں قرار دیا۔

View this post on Instagram

بعض افراد نے ان کے لباس کے اسٹائل اور فٹنگ پر طنزیہ تبصرے کیے، جبکہ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ فنکاروں کو مختلف مقامات کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈریس کا انتخاب کرنا چاہیے۔

دوسری جانب کئی تبصرے حریم فاروق کی جسمانی ساخت کو نشانہ بناتے بھی نظر آئے، جو تنقید سے زیادہ باڈی شیمنگ کے زمرے میں آتے ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے