• اکتوبر 7, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 7, 2026 1:09 شام
  • پاکستان

دنانیر مبین کی اداکاری کو خاصی پذیرائی ملی، مداحوں نے ان کے تاثرات اور اداکاری کی تعریف کی۔

یوٹیوبر شاہ ویر جعفری نے نئے ڈرامے ’حرمت‘ سے ٹیلی ویژن پر اداکاری کا آغاز کر دیا، ان کی پہلی ہی پرفارمنس پر سوشل میڈیا پر دلچسپ ردعمل سامنے آنے لگا۔

شاہ ویر ڈرامے میں ایک امیر اور روایتی ’رچ برَیٹ‘ کردار نبھا رہے ہیں، جبکہ دنانیر مبین مرکزی کردار حرمت کے روپ میں نظر آرہی ہیں۔

پہلی قسط نشر ہونے کے بعد کئی صارفین نے شاہ ویر کی سنجیدہ اداکاری پر مزاحیہ تبصرے کیے۔ بعض کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی یوٹیوب اسکیٹ کرتے دکھائی دیتے ہیں، جبکہ کچھ ناظرین نے لکھا کہ ڈرامہ دیکھتے ہوئے انہیں شاہ ویر کا مخصوص ہنسی والا انداز یاد آتا رہا۔

دوسری جانب دنانیر مبین کی اداکاری کو خاصی پذیرائی ملی، مداحوں نے ان کے تاثرات اور اداکاری کی تعریف کی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے