• اکتوبر 7, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 7, 2026 12:27 شام
  • پاکستان

آصف علی زرداری نے یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو "نشانِ امتیاز" سے نواز دیا

صدر آصف علی زرداری نے یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو "نشانِ امتیاز" سے نواز دیا۔

اس تقریب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف ، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور اسپیکر قومی اسمبلی نے بھی شرکت کی۔

انتونیو گوتریس کا پاکستان کا اعلیٰ قومی اعزاز ملنے پر شکریہ ادا کیا جب کہ صدر مملکت نے یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں عالمی امن، مکالمے کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانی کو ہتھیار یا سیاسی دباؤ کے ذرائع کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے، پائیدار امن کے لیے تمام دیرینہ تنازعات بالخصوص جموں و کشمیر کے تنازعے کا حل ضروری ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین پاکستان یا کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کا کوئی متبادل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام اور ان کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، پاکستان کو افغان سرزمین سے سرگرم دہشتگرد گروہوں کی جانب سے مسلسل دہشتگردی کا سامنا ہے

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے