کراچی میں لڑکیاں ای بائیکس بھی تیار کرنے لگیں
ایک رات میں 1500 افراد غائب : آسیب زدہ گاؤں کا 200 سال پرانا خوفناک راز آج بھی زندہ
ٹریفک پولیس اہلکاروں کے یونیفارم سفید ہی کیوں ہوتے ہیں؟
جوڑے کی جنگل میں انسٹاگرام لائیو کے دوران خودکشی، اہل خانہ بھی دیکھتے رہے
(7 اکتوبر 2026): ایران کے خلاف جاری جنگ میں امریکی فضائی طاقت کو بھاری نقصان پہنچنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق کانگریشنل کانگریشنل ریسرچ سروس کی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ لڑائی کے دوران کم از کم 81 امریکی فوجی طیارے یا تو تباہ ہوئے یا انہیں نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹ کے مطابق متاثر ہونے والے طیاروں میں جنگی جیٹس، ہیلی کاپٹرز اور بغیر پائلٹ فضائی گاڑیاں شامل ہیں۔ تاہم مجموعی نقصان میں سب سے نمایاں حصہ ایم کیو نائن ریپر ڈرونز کا رہا جن میں سے 45 ایران کے خلاف کارروائیوں کے دوران ضائع ہوئے۔
کانگریشنل ریسرچ سروس کے مطابق امریکی فضائی نقصانات صرف براہ راست ایرانی حملوں تک محدود نہیں رہے بلککہ مارچ میں کویت کے اندر امریکا کی جانب سے ہونے والی فائرنگ کے ایک واقعے میں تین طیارے تباہ ہوئے جبکہ اپریل میں ایران کے اوپر ایک ایف 15 ای جنگی طیارہ بھی تباہ ہوگیا۔
ستمبر میں اردن کے ایک فضائی اڈے پر ایرانی حملے کے نتیجے میں 15 ایف آٹھ طیاروں کو نقصان پہنچا، تاہم انہیں بعد میں دوبارہ آپریشنل کر دیا گیا۔
اس کے علاوہ ایک ایف 35 اے لائٹننگ ٹو، دو اے 10 تھنڈر بولٹ ٹو اور کے سی 135 – سی فضائی ایندھن بھرنے والے طیارے بھی متاثر ہوئے۔۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خاص طور پر بڑی تعداد میں ایم کیو- نائن ریپر ڈرونز کا ضائع ہونا ظاہر کرتا ہے کہ طویل فاصلے کی کارروائیوں اور نگرانی کے لیے استعمال ہونے والے امریکی اثاثے بھی شدید خطرات سے دوچار رہے۔
’ایران لاس اینجلس اور سان ڈیاگو تباہ کر سکتا ہے‘ ٹرمپ کے بیان پر شدید ردعمل
